تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

میرا نامناسب سوالات پر انٹرویو ادھورا چھوڑ کر چل پڑیں

by ویب ڈیسک
اپریل 20, 2026
meera
Share on FacebookShare on Twitter

اداکارہ میرا اپنی نئی فلم ’سائیکو‘ کی پروموشن کے لیے ارشاد بھٹی کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، مگر میزبان کے ذاتی زندگی اور ماضی کی وائرل ویڈیوز پر مبنی نامناسب سوالات نے انٹرویو کو ایک تلخ موڑ دے دیا۔  ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ میرا نے متعدد بار میزبان سے درخواست کی کہ گفتگو صرف فلم تک محدود رکھی جائے، مگر ارشاد بھٹی بار بار ان کی نجی زندگی کی طرف رخ کرتے رہے۔ آخر کار اداکارہ مسکراتے ہوئے میزبان کا شکریہ ادا کرتی ہوئیں اور انٹرویو ادھورا چھوڑ کر چلی گئیں۔ یہ منظر دیکھ کر لگتا ہے کہ انہوں نے اپنے وقار اور پیشہ ورانہ حدود کو خوبصورت انداز میں برقرار رکھا۔

سوشل میڈیا پر اس ٹریلر کے وائرل ہونے کے بعد ردعمل تیز ہو گیا ہے۔ لوگوں نے ارشاد بھٹی کے رویے کی بھرپور مذمت کی ہے:

مبشر زیدی نے کہا کہ جیو کے پروگرام رپورٹ کارڈ کے شرکاء کو ارشاد بھٹی کا بائیکاٹ کرنا چاہیے اور چینل کی انتظامیہ کو بھی ایکشن لینا چاہیے۔

جیو کے پروگرام رپورٹ کارڈ کے شرکاء کو ارشاد بھٹی کا بائیکاٹ کرنا چاہئے جیو کی انتظامیہ کو بھی ایکشن لینا چاہئے

— Mubashir Zaidi (@xadeejourno) April 19, 2026

صحافی کرن ناز نے سخت لہجے میں لکھا: "بھانڈ صرف بھانڈ ہوتا ہے۔ مختلف پروگراموں میں خواتین کو اپنی فضول مسخری سے تنگ کرتا رہا، شکر ہے آج پکڑا گیا۔”

بھانڈ صرف بھانڈ ہوتا ہے۔ مختلف پروگرامز میں خواتین کو اپنی فضول مسخری اور ذاتی جملوں سے تنگ کرتا رہا، شکر ہے آج پکڑا گیا

— Kiran Naz (@kirannaz_KN) April 20, 2026

شمع جونیجو نے اسے ہراسمنٹ قرار دیتے ہوئے لکھا: "یہ واقعی میرا کا ظرف ہے کہ بڑے اخلاق سے وہ صرف فلم ’سائیکو‘ کی بات کرتی رہیں اور شرافت سے انٹرویو چھوڑ کر چلی گئیں۔”

ارشاد بھٹی نے جو میرا کے ساتھ اس انٹرویو میں کیا ہے اُسے ہراسمنٹ کہتے ہیں۔ یہ واقعی میرا کا ظرف ہے کہ بڑے اخلاق سے وہ صرف اپنی فلم #Psycho ہی کا کہتی رہی اور شرافت سے انٹرویو چھوڑ کے چلی گئی۔
اُسے جواد احمد کی طرح اس کی چھترول کرنی چاہئیے تھی pic.twitter.com/V9ASj2mLd7

— Dr Shama Junejo (@ShamaJunejo) April 19, 2026

صبیح کاظمی کا کہنا ہے کہ ارشاد بھٹی صاحب اس پوڈکاسٹ کو ڈیلیٹ کر دیں۔

انتہائی شرمناک، یہ تو میرا کا ظرف تھا کہ صرف انٹرویو چھوڑ کر گئیں، میں سمجھا شاید ہاتھ اٹھائیں گی، بھٹی صاحب سے ایسی بیہودگی کی امید ہرگز نہیں تھی۔۔!! pic.twitter.com/NpLPKWgDtm

— Khurram Iqbal (@khurram143) April 19, 2026

یہ واقعہ نہ صرف میرا کے وقار اور پیشہ ورانہ عزت نفس کی مثال بن گیا ہے بلکہ انٹرویوز میں خواتین کے ساتھ پیش آنے والے رویے پر بھی ایک بڑا سوال اٹھا رہا ہے۔ میرا نے ثابت کر دیا کہ کامیاب اداکارائیں اپنی عزت کی حفاظت کرنے میں بھی اتنی ہی مضبوط ہوتی ہیں جتنی اسکرین پر۔

Previous Post

اسلام آباد میں غیر ملکی وفود کا طوفان: ریڈ زون مکمل بند

Next Post

بنوں: خودکش حملے کے مرکزی سہولت کار سمیت 2 خوارج ہلاک

Next Post
سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 31 دہشت گرد ہلاک

بنوں: خودکش حملے کے مرکزی سہولت کار سمیت 2 خوارج ہلاک

Discussion about this post

تار نامہ

مک

پی ایس ایل میں بنگلادیشی طوفان تھما، مستفیض اور ناہید رانا واپس بلا لیے گئے

پنجاب کے تھانے اب شمسی توانائی سے چلیں گے

نیپرا کی وضاحت،سولر لائسنسنگ پر افواہوں کا خاتمہ

توانائی بچت مہم کے لیے اسٹیٹ بینک کے اقدامات

پاکستان کی مالی خودداری کا اعلان: متحدہ عرب امارات کے تمام قرضے ادا

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان  میں کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک

خیبر کی سرزمین پر عزم کی فتح: 22 دہشت گرد خاک میں ملا دیے

ایران واپس آئے یا نہ آئے، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا

ٹرمپ کا ایک اور اہم اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist