تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ایران واپس آئے یا نہ آئے، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا

by ویب ڈیسک
اپریل 13, 2026
ایران واپس آئے یا نہ آئے، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا
Share on FacebookShare on Twitter

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر سخت  لہجے میں کہہ دیا ہے کہ ایران مذاکرات کی میز پر واپس لوٹے یا نہ لوٹے، انہیں اس کی کوئی پرواہ نہیں۔ فلوریڈا سے واپسی پر جوائنٹ بیس اینڈریوز میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، "مجھے اس کی بالکل پرواہ نہیں کہ وہ واپس آتے ہیں یا نہیں۔ اگر وہ نہیں آتے تو بھی مجھے کوئی مسئلہ نہیں۔”  اسی دوران امریکی صدر کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے اعلان کے بعد تیل بردار جہازوں نے اس خطرناک راستے سے گزرنے سے مکمل گریز کرنا شروع کر دیا ہے۔ ناکہ بندی آج سے نافذ ہو رہی ہے، جس کے باعث عالمی تیل کی نقل و حرکت پر شدید دباؤ بڑھ گیا ہے۔ ٹرمپ نے ایک تازہ بیان میں نہ صرف ایران بلکہ پوپ لیو پر بھی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جرائم کے خلاف کمزور رویہ رکھتے ہیں اور خارجہ پالیسی کے حوالے سے ناقابلِ یقین حد تک ناقص ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا، "پوپ لیو بنیاد پرست بائیں بازو کی حمایت بند کر دیں۔ میرا نہیں خیال کہ وہ اچھا کام کر رہے ہیں اور میں ان کا فین بالکل نہیں ہوں۔” یہ بیانات ایران کے خلاف جاری تناؤ کو مزید شدت دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد خطے میں جنگ چھڑ گئی تھی، جسے روکنے کے لیے پاکستان نے کلیدی کردار ادا کیا۔ پاکستان کی سفارتی کوششوں سے دو ہفتے کی جنگ بندی کروائی گئی اور پھر اسلام آباد میں مذاکرات کی میز بھی سجائی گئی۔ مگر بدقسمتی سے وہ مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئے، اور اب صورتحال ایک بار پھر انتہائی نازک اور غیر متوقع موڑ پر پہنچ چکی ہے۔

Previous Post

تیل کی قیمتوں میں آگ لگ گئی

Next Post

آسٹریلیا کی فوج کی تاریخ بدل گئی! پہلی بار ایک خاتون بن گئیں آرمی چیف

Next Post
lieutenant general susan coyle

آسٹریلیا کی فوج کی تاریخ بدل گئی! پہلی بار ایک خاتون بن گئیں آرمی چیف

Discussion about this post

تار نامہ

مک

پی ایس ایل میں بنگلادیشی طوفان تھما، مستفیض اور ناہید رانا واپس بلا لیے گئے

پنجاب کے تھانے اب شمسی توانائی سے چلیں گے

نیپرا کی وضاحت،سولر لائسنسنگ پر افواہوں کا خاتمہ

توانائی بچت مہم کے لیے اسٹیٹ بینک کے اقدامات

پاکستان کی مالی خودداری کا اعلان: متحدہ عرب امارات کے تمام قرضے ادا

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان  میں کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک

خیبر کی سرزمین پر عزم کی فتح: 22 دہشت گرد خاک میں ملا دیے

ایران واپس آئے یا نہ آئے، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا

ٹرمپ کا ایک اور اہم اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist