تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

آسٹریلیا کی فوج کی تاریخ بدل گئی! پہلی بار ایک خاتون بن گئیں آرمی چیف

by ویب ڈیسک
اپریل 13, 2026
lieutenant general susan coyle
Share on FacebookShare on Twitter

آسٹریلیا نے اپنی 125 سالہ فوجی تاریخ میں ایک سنہری باب رقم کر دیا ہے۔ ملک نے دفاعی قیادت میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرتے ہوئے پہلی بار ایک خاتون کو فوج کا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق، لیفٹیننٹ جنرل سوسن کوائل رواں برس جولائی میں لیفٹیننٹ جنرل سائمن اسٹوارٹ کی جگہ آسٹریلوی آرمی کی سربراہی سنبھال لیں گی۔ وہ فی الحال جوائنٹ کیپیبلٹیز کی سربراہ ہیں۔ وزیراعظم انتھونی البانیز نے اس تاریخی فیصلے پر اظہارِ خوشی کرتے ہوئے کہا کہ جولائی سے آسٹریلوی فوج کو اپنی تاریخ کی پہلی خاتون آرمی چیف میسر آ جائے گی، جو ملک کے دفاعی نظام میں ایک نئی روایت کا باوقار آغاز ہے۔ وزیرِ دفاع ریچرڈ مارلس نے اس تقرری کو ایک یادگار اور انتہائی اہم لمحہ قرار دیتے ہوئے سوسن کوائل کے مشہور الفاظ کا حوالہ دیا: "جو چیز آپ کو سامنے نظر نہیں آتی، آپ وہ بن بھی نہیں سکتے۔” انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف اس وقت فوج میں خدمات انجام دینے والی خواتین کے لیے بہت بڑا پیغام ہے بلکہ ان ہزاروں لڑکیوں کے لیے بھی ایک طاقتور ترغیب ہے جو مستقبل میں فوج کا حصہ بننا چاہتی ہیں۔  55 سالہ سوسن کوائل 1987 میں آسٹریلوی فوج میں بھرتی ہوئی تھیں۔

major general susan coyle 7

اپنے شاندار کیریئر کے دوران انہوں نے متعدد اہم کمانڈ عہدوں پر فائز رہ کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ اب وہ آسٹریلوی فوج کی کسی بھی شاخ کی قیادت کرنے والی پہلی خاتون بننے جا رہی ہیں۔  یہ تقرری ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب آسٹریلوی ڈیفنس فورس خواتین افسران کی تعداد بڑھانے کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہا ہے۔ فی الحال فوج میں خواتین کا تناسب تقریباً 21 فیصد ہے جبکہ اعلیٰ قیادت میں یہ شرح ساڑھے 18 فیصد ہے۔ حکومت کا ہدف ہے کہ 2030 تک اسے 25 فیصد تک لے جایا جائے۔دفاعی قیادت میں ہونے والی ان تبدیلیوں کے تحت دیگر اہم تقرریاں بھی کی گئی ہیں۔ موجودہ نیول چیف وائس ایڈمرل مارک ہیمنڈ کو آسٹریلوی ڈیفنس فورس کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ان کی جگہ ریئر ایڈمرل میتھیو بکلی بحریہ کی کمان سنبھالیں گے۔  حکام کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلیاں نہ صرف ملکی دفاع کو جدید اور مضبوط بنانے کے لیے ہیں بلکہ عسکری قیادت میں صنفی تنوع کو فروغ دینا بھی حکومت کی اہم ترجیح ہے۔ ایک طرف چیلنجز جیسے جنسی ہراسانی کے الزامات موجود ہیں، تو دوسری طرف یہ تاریخی تقرری آسٹریلیا کی فوج کو ایک نئی سوچ اور نئی سمت دے رہی ہے۔

Previous Post

ایران واپس آئے یا نہ آئے، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا

Next Post

ٹرمپ کا نیا جنگی پلان، ایران پر دوبارہ محدود فوجی کارروائی کا غور

Next Post
الحرب على إيران

ٹرمپ کا نیا جنگی پلان، ایران پر دوبارہ محدود فوجی کارروائی کا غور

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist