شہرِ قائد کراچی سمیت پورے ملک کے بجلی صارفین کے لیے ایک اور بری خبر سامنے آئی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 42 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ اضافہ فروری 2026 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت کیا گیا ہے، جس کا اطلاق صارفین کے اپریل کے بجلی بلوں میں ہوگا اور اضافی رقم اسی ماہ وصول کی جائے گی۔نیپرا کے اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ فیصلہ حکومتی پالیسی کے مطابق تمام صارفین پر لاگو ہوگا، البتہ لائف لائن صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کو اس اضافے سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔

یہ اضافہ نیپرا کی جانب سے فروری کی ایڈجسٹمنٹ پر سماعت مکمل کرنے کے بعد محفوظ فیصلے کو جاری کرنے کا نتیجہ ہے۔ یاد رہے کہ جنوری 2026 میں بھی بجلی کی قیمت میں ایک روپے 63 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا جا چکا تھا۔اس فیصلے سے عام صارفین کے ماہانہ بجلی بل میں مزید اضافہ متوقع ہے، جو موجودہ مہنگائی کے دور میں گھریلو بجٹ پر مزید دباؤ ڈالے گا۔







Discussion about this post