تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے پر ایک اہم جائزہ اجلاس

by ویب ڈیسک
اپریل 1, 2026
بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی سے باز رہے
Share on FacebookShare on Twitter

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے رانا مشہود احمد خان کی سربراہی میں چلنے والے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہماری قوم کا مستقبل ہیں اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا حکومت کی ترجیح ہے۔وزیراعظم نے تاکید کی کہ نوجوانوں کو پیشہ ورانہ مہارت اور جدید تکنیکی تربیت فراہم کرنے کے لیے اقدامات میں تیزی لائی جائے۔ انہوں نے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نووٹک) میں کی گئی حالیہ اصلاحات کو سراہا اور کہا کہ ان اصلاحات کے نتیجے میں تکنیکی تربیت کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ نووٹک کے ذریعے شروع کیے گئے جامع تربیتی پروگرام کے مثبت نتائج اب سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر زیادہ مانگ والے ہنر کی تربیت اور نوجوانوں کو بین الاقوامی سرٹیفیکیشن دلوانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیراعظم کو بیرون ملک اور ملکی سطح پر نوجوانوں کے لیے ملازمت کے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے کیے جا رہے اقدامات کی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام اور وزارت خارجہ نے عالمی سطح پر متعدد ملازمت کے مواقع شناخت کر لیے ہیں اور مزید مواقع تلاش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پی ایم یوتھ ہب  اب قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملازمت کی معلومات کا مرکزی مرکز بن چکا ہے۔ بیرون ملک آئی ٹی، صحت، تعمیرات، سیاحت، لاجسٹکس اور دیگر اہم شعبوں میں نوجوانوں کے لیے بہت سے مواقع دستیاب ہیں۔

اسلام آباد: 1 اپریل 2026۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت نوجوانوں کے لیے ملازمت کے مواقع بڑھانے کے لیے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا.

وزیراعظم نے رانا مشہود احمد خان کی سربراہی میں پی ایم یوتھ پروگرام کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا.… pic.twitter.com/ciaexFV57O

— Prime Minister’s Office (@PakPMO) April 1, 2026

ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی 282 جامعات سے فارغ التحصیل طلباء کی ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے روزگار کی ٹریکنگ کی جا رہی ہے۔ اس سے نہ صرف فارغ التحصیلوں کو ملازمت ملنے کا ریکارڈ رکھا جا رہا ہے بلکہ مستقبل میں تعلیمی پالیسیاں بنانے میں بھی یہ ڈیٹا انتہائی مددگار ثابت ہوگا۔ تکنیکی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے وفاقی وزارت تعلیم کے زیر انتظام 32 اداروں میں میٹرک ٹیک پروگرام متعارف کرایا گیا ہے۔ جلد ہی انٹر ٹیک پروگرام بھی اسی طرز پر شروع کیا جائے گا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، عطا  تارڑ، چوہدری سالک حسین، ڈاکٹر احسن اقبال، شزا فاطمہ خواجہ، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان، چیئرمین ایچ سی سی اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔

Previous Post

عراق کا 40 سال بعد فیفا ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی

Next Post

امریکی فوج کے چیف آف اسٹاف ریٹائر جبکہ اٹارنی جنرل پام بونڈی کو عہدے سے برطرف

Next Post
امریکی فوج کے چیف آف اسٹاف ریٹائر جبکہ اٹارنی جنرل پام بونڈی کو عہدے سے برطرف

امریکی فوج کے چیف آف اسٹاف ریٹائر جبکہ اٹارنی جنرل پام بونڈی کو عہدے سے برطرف

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist