تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

گیند سے چھیڑ چھاڑ، فخر پر ایک یا 2 میچوں کی پابندی کا امکان

by ویب ڈیسک
مارچ 30, 2026
fakhar zaman
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 11) میں بحثیت انگیز واقعہ پیش آگیا ہے۔ لاہور قلندرز کے  بیٹر فخر زمان پر بال ٹمپرنگ کا سنگین الزام عائد کر دیا گیا ہے۔ یہ واقعہ اتوار کو لاہور میں کھیلے گئے میچ کے انتہائی اہم آخری اوور میں پیش آیا، جب کراچی کو جیت کے لیے صرف 14 رنز درکار تھے۔  فخر زمان، لاہور کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور تیز بولر حارث رؤف نے اس موقع پر مختصر مشاورت کی۔ اس دوران فخر اور حارث رؤف نے ایک دوسرے کے درمیان گیند پاس کی، جس پر امپائر کا فوراً نوٹس لیا۔ اسکوائر لیگ امپائر سے مشاورت کے بعد آفیشلز نے کراچی کو پانچ پنالٹی رنز دے دیے اور گیند تبدیل کر دی۔ یہ پنالٹی کراچی کے لیے مہنگی ثابت ہوئی۔ عباس آفریدی نے اگلے ہی گیندوں پر چوکا اور چھکا جڑ کر اپنی ٹیم کو چار وکٹوں سے شاندار فتح دلا دی۔ پی سی بی نے جاری بیان میں بتایا کہ فخر زمان نے میچ ریفری روشن مہاناما کی سربراہی میں ہونے والی ڈسپلنری سماعت میں الزام کی سختی سے تردید کی ہے۔

🚨Controversy in PSL last night 🚨

With 10 runs needed off 6 balls, tensions were high 💥
Then came shocking allegations of ball tampering involving Shaheen Afridi,Harish, and Fakhar Zaman 😳

The umpire quickly stepped in and raised concerns on the field ⚖️ pic.twitter.com/isheNZVt3n

— @Mayankvats (@MAYANKKR76) March 30, 2026

اگلے 48 گھنٹوں میں ایک اور سماعت ہوگی، جس کے بعد میچ ریفری اپنا حتمی فیصلہ سنائیں گے۔ شاہین شاہ آفریدی نے بعد از میچ پریزنٹیشن میں کہا کہ وہ اس واقعے کی ویڈیو فوٹیج خود دیکھیں گے اور پھر کوئی بات کریں گے۔ شاہین شاہ آفریدی نے امپائرز کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے، تاہم انہوں نے الزام سے لاعلمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر بات کی جائے گی۔انہوں نے میچ کے بعد گفتگو میں کہا کہ مجھے اس گیند سے چھیڑ چھاڑ کے بارے میں معلوم نہیں، ہم اس پر بات کریں گے، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔

shaheen shah

پی ایس ایل کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی کھلاڑی پر بال ٹمپرنگ کا الزام لگا ہے۔ اگر الزام ثابت ہوا تو فخر زمان کو ایک یا دو میچوں کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یاد رہے کہ 2018 میں آسٹریلیائی کھلاڑیوں ڈیوڈ وارنر، سٹیو اسمتھ اور کیمرون بین کرافٹ کو جنوبی افریقہ میں بال ٹمپرنگ سکینڈل کے باعث کئی ماہ کی پابندیاں بھگتنی پڑی تھیں۔ اب سب کی نظریں میچ ریفری کے فیصلے پر ہیں۔

Previous Post

مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر آج ایوان صدر میں ایک اور بیٹھک

Next Post

ٹرمپ، ایران کے خلاف جنگ ختم کرنے کے خواہاں، امریکی اخبار

Next Post
trump 23

ٹرمپ، ایران کے خلاف جنگ ختم کرنے کے خواہاں، امریکی اخبار

Discussion about this post

تار نامہ

مک

پی ایس ایل میں بنگلادیشی طوفان تھما، مستفیض اور ناہید رانا واپس بلا لیے گئے

پنجاب کے تھانے اب شمسی توانائی سے چلیں گے

نیپرا کی وضاحت،سولر لائسنسنگ پر افواہوں کا خاتمہ

توانائی بچت مہم کے لیے اسٹیٹ بینک کے اقدامات

پاکستان کی مالی خودداری کا اعلان: متحدہ عرب امارات کے تمام قرضے ادا

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان  میں کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک

خیبر کی سرزمین پر عزم کی فتح: 22 دہشت گرد خاک میں ملا دیے

ایران واپس آئے یا نہ آئے، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا

ٹرمپ کا ایک اور اہم اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist