تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

اسرائیلی فوج کو افرادی قلت کا سامنا

by ویب ڈیسک
مارچ 27, 2026
isreali army
Share on FacebookShare on Twitter

اسرائیلی فوج ایک گہرے اور پریشان کن بحران کی زد میں آ چکی ہے، جہاں اہلکاروں کی شدید کمی نے اس کی جنگی صلاحیت کو شدید دھچکا پہنچا دیا ہے۔ اعلیٰ عسکری قیادت نے براہ راست خبردار کر دیا ہے کہ اگر فوری اور مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو فوج اندر سے ہی کمزور اور بکھرنے لگے گی۔ اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زمیر نے سکیورٹی کابینہ کے اجلاس میں ایک الارمنگ بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ اعلیٰ حکام کے سامنے دس خطرے کے جھنڈے لہرا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ متعدد محاذوں پر بیک وقت جاری لڑائی کا دباؤ فوج پر اتنا بڑھ چکا ہے کہ جلد ہی وہ اپنی معمول کی ذمہ داریاں بھی پوری کرنے کے قابل نہیں رہے گی۔

eyal zamir isreal
اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زمیر

ایال زمیر نے واضح لفظوں میں خبردار کیا کہ بڑھتے ہوئے دباؤ اور افرادی قوت کی کمی کے باعث فوج خود ہی بکھر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال فوج کی آپریشنل تیاری کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے اور اگر اسے روکا نہ گیا تو مستقبل قریب میں اسرائیلی فوج کی مجموعی جنگی صلاحیت متاثر ہو گی۔ آرمی چیف نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری قانون سازی پر زور دیا۔ ان کا مطالبہ ہے کہ لازمی فوجی بھرتی، ریزرو ڈیوٹی کے قوانین اور فوجی سروس کی مدت میں اضافے سے متعلق نئے قوانین فوری طور پر منظور کیے جائیں، تاکہ فوج کی کم ہوتی ہوئی طاقت کو دوبارہ بحال کیا جا سکے۔

isreali army 2

یہ انتباہ اس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیل ایک سے زیادہ محاذوں پر شدید تناؤ اور لڑائی کا شکار ہے۔ مسلسل جنگوں، ریزرو فورسز کی تھکاوٹ اور نئی بھرتیوں میں کمی نے مل کر فوج کو ایک ایسے نازک موڑ پر لا کھڑا کیا ہے جہاں اس کی طاقت کی حدیں کھل کر سامنے آ رہی ہیں۔ اسرائیلی فوج کی روایتی طاقت اور تیاری کے بلند و بانگ دعووں کے باوجود یہ بیان ایک تلخ حقیقت کو عیاں کرتا ہے۔ جب فوج کا سب سے بڑا سربراہ خود یہ تسلیم کر رہا ہو کہ افرادی قوت کی کمی اسے اندر سے توڑ رہی ہے .

Previous Post

افغانستان میں خواتین و اقلیتوں پر مظالم میں نمایاں اضافہ

Next Post

تہران میں پاکستانی سفارتخانے کے قریب بمباری، سفیر اور عملہ محفوظ

Next Post
pak

تہران میں پاکستانی سفارتخانے کے قریب بمباری، سفیر اور عملہ محفوظ

Discussion about this post

تار نامہ

مک

پی ایس ایل میں بنگلادیشی طوفان تھما، مستفیض اور ناہید رانا واپس بلا لیے گئے

پنجاب کے تھانے اب شمسی توانائی سے چلیں گے

نیپرا کی وضاحت،سولر لائسنسنگ پر افواہوں کا خاتمہ

توانائی بچت مہم کے لیے اسٹیٹ بینک کے اقدامات

پاکستان کی مالی خودداری کا اعلان: متحدہ عرب امارات کے تمام قرضے ادا

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان  میں کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک

خیبر کی سرزمین پر عزم کی فتح: 22 دہشت گرد خاک میں ملا دیے

ایران واپس آئے یا نہ آئے، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا

ٹرمپ کا ایک اور اہم اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist