تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

تہران میں پاکستانی سفارتخانے کے قریب بمباری، سفیر اور عملہ محفوظ

by ویب ڈیسک
مارچ 27, 2026
pak
Share on FacebookShare on Twitter

تہران میں جمعرات کی رات ایک دہشت ناک اور پراسرار بمباری نے پورے شہر کو ہلا کر رکھ دیا، جس کی گونج پاکستان کے سفارتخانے اور سفیر کی رہائشگاہ کے بالکل قریب سنائی دی۔ تاہم خوش قسمتی سے پاکستانی سفارتی عملہ مکمل طور پر محفوظ رہا اور کسی قسم کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق شدید بمباری کا سلسلہ رات تقریباً آٹھ بجے شروع ہوا۔ تہران کی فضا کو چیرتی ہوئی زور دار دھماکوں کی آوازیں مسلسل گونجتی رہیں، جن سے آس پاس کا ماحول لرز اٹھا۔ خاص طور پر پاکستانی سفارتخانے کے بالکل سامنے واقع ایرانی فوج کا اہم مرکز ’ارتش‘ ممکنہ طور پر اس حملے کا اصل ہدف تھا۔ پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو پاسداران انقلاب کے زیر انتظام علاقے میں اپنی رہائشگاہ پر موجود تھے، جہاں بھی بمباری کی شدید آوازیں آئیں۔ تاہم سفارتخانے کی عمارت اور سفیر کی رہائشگاہ دونوں کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔ ایک سینئر سفارتکار نے بتایا کہ دھماکوں کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ پورا عملہ ایک لمحے کے لیے پریشان ضرور ہو گیا، مگر فوری طور پر سب کو محفوظ مقامات پر منتقل کر لیا گیا۔ تقریباً بیس رکنی پاکستانی سفارتی ٹیم اس وقت بھی معمول کے مطابق اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہی ہے۔ سفیر مدثر ٹیپو اور ان کا عملہ موجودہ کشیدہ صورتحال کے باوجود اپنے فرائض نبھانے میں مصروف ہے اور تہران میں تیزی سے بدلتے حالات پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ پاکستانی سفارتخانہ اس نازک مرحلے میں بھی اپنے شہریوں کی حفاظت اور سفارتی رابطوں کو برقرار رکھنے کے لیے انتہائی محتاط اور فعال ہے۔

Previous Post

اسرائیلی فوج کو افرادی قلت کا سامنا

Next Post

سلامتی کونسل کا ایران سے متعلق بند کمرہ اجلاس طلب

Next Post
united nation

سلامتی کونسل کا ایران سے متعلق بند کمرہ اجلاس طلب

Discussion about this post

تار نامہ

مک

پی ایس ایل میں بنگلادیشی طوفان تھما، مستفیض اور ناہید رانا واپس بلا لیے گئے

پنجاب کے تھانے اب شمسی توانائی سے چلیں گے

نیپرا کی وضاحت،سولر لائسنسنگ پر افواہوں کا خاتمہ

توانائی بچت مہم کے لیے اسٹیٹ بینک کے اقدامات

پاکستان کی مالی خودداری کا اعلان: متحدہ عرب امارات کے تمام قرضے ادا

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان  میں کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک

خیبر کی سرزمین پر عزم کی فتح: 22 دہشت گرد خاک میں ملا دیے

ایران واپس آئے یا نہ آئے، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا

ٹرمپ کا ایک اور اہم اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist