وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سخت پیغام دیا ہے کہ اسمبلی کی سیٹ عوام کی نمائندگی کا حق ہے، اور جو اپنے فرائض سے غافل ہوں وہ یا تو حلف اٹھائیں یا سیٹ خالی کریں۔انہوں نے واضح کیا کہ دھرنوں اور احتجاج کے نام پر شہریوں کا راستہ بند نہیں ہونا چاہیے، کراچی کے عوام کو روزمرہ زندگی میں مشکلات برداشت نہیں کرنی دیں گے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کی ترقی دنیا کے بہترین شہروں کے معیار پر ہونی چاہیے، اور شہر کے امن و سکون کو کسی صورت خطرے میں نہیں آنے دیں گے۔ سانحۂ گل پلازا کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہر فیصلہ انسانی زندگیوں کی حفاظت کے لیے کیا گیا، اور حکومت شہیدوں کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ گل پلازا کے شہداء کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے، اور ہر متاثرہ دکاندار کو پانچ لاکھ روپے دیے جائیں گے، تاکہ دکھ کی اس گھڑی میں انصاف اور تعاون کا پیغام پہنچے۔ مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ سندھ حکومت نے انسدادِ پولیو میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، اور عوام کی صحت و حفاظت کو ہر وقت ترجیح دی۔
تقریباً 80 ہزار فرنٹ لائن کے پولیو ورکرز مجاہد مرد و خواتین ہیں۔ وہ گھر گھر اور محلے محلے جا کر پولیو کے قطرے پلائیں گے۔ ان کی مدد کیلئے تقریباً 21 ہزار سکیورٹی اہلکار جن میں ایک ہزار خواتین بھی شامل ہیں وہ انکے ساتھ ہونگی۔ میری درخواست والدین سے ہے کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر… pic.twitter.com/eFf3jSHlOq
— Sindh Information Department (@sindhinfodepart) February 2, 2026







Discussion about this post