این سی سی آئی اے نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی ہے، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی تفتیش میں تعاون نہیں کر رہے۔بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست کے سلسلے میں این سی سی آئی اے کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کی گئی، جس میں اس اکاؤنٹ سے متعلق انویسٹی گیشن کی تفصیلات عدالت کے سامنے رکھی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے کی جانے والی ٹویٹس پر دو الگ انکوائریز شروع کی گئی ہیں، جو این سی سی آئی اے میں زیر التوا ہیں۔ یہ دونوں انکوائریز 19 مئی اور 13 ستمبر 2024 کو رجسٹرڈ کی گئی تھیں۔ این سی سی آئی اے کی انویسٹی گیشن ٹیم نے اڈیالہ جیل میں کئی بار دورہ کیا، مگر بانی پی ٹی آئی سے یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ان کا ایکس اکاؤنٹ کون چلا رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے انویسٹی گیشن ٹیم کے ساتھ تعاون نہیں کیا اور نہ ہی یہ بتایا کہ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کون استعمال کر رہا ہے۔ مزید برآں، این سی سی آئی اے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے متعلق تمام سوالات کے باوجود تعاون سے انکار کے باعث انویسٹی گیشن تاحال جاری ہے اور تحقیقات مکمل ہونے میں وقت درکار ہے۔







Discussion about this post