تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ دکانداروں کے لیے خوشخبری

by ویب ڈیسک
جنوری 24, 2026
gul plaza
Share on FacebookShare on Twitter

سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ دکانداروں کے لیے خوشخبری آ گئی ہے۔ گل پلازہ منیجمنٹ کمیٹی نے متاثرہ تاجروں کے روزگار کی بحالی کے لیے عارضی ماڈل تیار کر لیا ہے، جس کا مقصد رمضان اور عید کے موقع پر ان کی کمائی کو یقینی بنانا ہے۔ کمیٹی کے صدر تنویر پاستا نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ گل پلازہ کے سامنے واقع دو قریبی شاپنگ سینٹرز کی انتظامیہ سے بات چیت جاری ہے۔ کامیاب مذاکرات کے بعد متاثرہ دکانداروں کو ان شاپنگ سینٹرز میں عارضی طور پر منتقل کیا جائے گا، تاکہ وہ جلد از جلد اپنا کاروبار شروع کر سکیں اور عید سیزن کی تیاریاں مکمل کر سکیں۔تنویر پاستا نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے اعلان کو تسلی بخش قرار دیا، جس میں گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کی بحالی اور بلڈنگ کی دوبارہ تعمیر کا وعدہ کیا گیا تھا۔ ان کے مطابق کراچی چیمبر آف کامرس کے کیمپ میں اب تک 350 دکانداروں نے اپنا اندراج کروا لیا ہے، اور یہ تعداد ہر روز بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 1200 متاثرہ دکانداروں کی رجسٹریشن کا عمل اتوار تک مکمل کر لیا جائے گا۔

gul plaza

رجسٹریشن کے بعد کراچی چیمبر تصدیقی عمل شروع کرے گا، اور تصدیق کے بعد متاثرہ تاجروں کے نقصانات کی تفصیلات سندھ حکومت کو فراہم کی جائیں گی، تاکہ ان کے لیے ریلیف پیکج کا عمل تیز رفتاری سے مکمل کیا جا سکے۔تنویر پاستا نے کہا کہ کمیٹی کی اولین کوشش یہی ہے کہ متاثرہ دکانداروں کو متبادل شاپنگ مراکز میں عارضی طور پر منتقل کر کے ان کے کاروبار کی بحالی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کراچی چیمبر آف کامرس کے تعاون کو بھی سراہا، جس سے متاثرہ تاجروں کو ناصرف حوصلہ ملا بلکہ بحالی کے عمل میں تیزی بھی آئی ہے۔

Previous Post

سانحہ گل پلازہ کے بعد لاہورمیں 13 عمارتیں غیر محفوظ قرار

Next Post

بانی پی ٹی آئی تعاون نہیں کررہے، این سی سی آئی اے

Next Post
nccia

بانی پی ٹی آئی تعاون نہیں کررہے، این سی سی آئی اے

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist