پاکستان اور چین نے اپنے اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی اعتماد کو نئی بلندیوں تک پہنچانے پر اتفاق کیا ہے۔ بیجنگ میں ہونے والے پاک چین اسٹریٹجک مذاکرات کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے میں دونوں ممالک نے دفاع، سیکیورٹی تعاون، تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اعلامیے کے مطابق پاک چین تعلقات کو نسل در نسل منتقل کرنے اور تعاون کے نئے شعبے تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ چین اور پاکستان نے 2026 میں سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کی تقریبات کے آغاز کا اعلان کیا، جس میں دوستی اور اشتراکِ عمل کو مزید فروغ دینے پر زور دیا گیا۔ اعلامیے میں پاک چین آہنی برادرانہ اور آل ویدر اسٹریٹجک تعلقات کی توثیق کی گئی اور انہیں خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے کلیدی قرار دیا گیا۔ 2025 تا 2029 کے لیے مشترکہ مستقبل کے ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری رکھنے کا بھی عزم ظاہر کیا گیا۔
At the invitation of Chinese Foreign Minister Wang Yi, DPM/FM Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 visited Beijing to co-chair the 7th Round of the Pakistan–China Foreign Ministers’ Strategic Dialogue.
The two sides reviewed the entire spectrum of Pakistan–China relations and… pic.twitter.com/G2GeJ9Kxye
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) January 4, 2026
پاکستان نے چین کی ترقیاتی کامیابیوں اور جدید کاری کے ماڈل کو سراہا، جبکہ چین نے پاکستان کے اقتصادی استحکام اور اصلاحاتی منصوبوں کی تعریف کی۔ اعلامیے میں پاکستان کی ایک چین پالیسی کے تحت تائیوان، سنکیانگ، تبت، ہانگ کانگ اور جنوبی بحیرۂ چین پر چین کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا گیا، جبکہ چین نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھرپور تعاون کا اعلان کیا۔ دونوں ممالک نے دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اور دوطرفہ سیکیورٹی تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔ سی پیک 2، صنعت، زراعت، معدنیات اور گوادر پورٹ میں تعاون کو فروغ دینے کے اقدامات پر بھی توجہ دی گئی۔ اعلامیے میں خنجراب پاس کو سال بھر کھلا رکھنے سے تجارت اور عوامی روابط میں اضافے پر زور دیا گیا۔ خلائی تعاون میں پیشرفت اور پاکستانی خلابازوں کی چینی خلائی اسٹیشن میں شمولیت کے امکانات کا بھی ذکر کیا گیا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 met with Chen Xiaodong, Chairman of CIDCA, at the Pakistan Embassy today.
They reviewed socio-economic development cooperation, lauded CIDCA’s contributions to Pakistan’s development, and reaffirmed… pic.twitter.com/UcmiP0EJLj
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) January 5, 2026
دونوں ممالک نے جنوبی ایشیا میں امن، یکطرفہ اقدامات کی مخالفت اور تنازعات کے پرامن حل پر زور دیا۔ کشمیر کے مسئلے کے پرامن حل کے لیے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا، جبکہ افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کے خاتمے اور خطے میں امن قائم کرنے کے لیے مشترکہ موقف اختیار کیا گیا۔ غزہ میں مستقل جنگ بندی اور فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے بھی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔ اعلامیے کے آخر میں دونوں ممالک نے آئندہ پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ اسلام آباد میں منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔







Discussion about this post