تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

امریکا میں دو ہزار افغان شہریوں کا دہشت گرد تنظیموں سے رابطوں کا انکشاف

by ویب ڈیسک
دسمبر 13, 2025
afghan
Share on FacebookShare on Twitter

امریکا میں مقیم افغان شہریوں سے متعلق ایک نہایت تشویشناک انکشاف سامنے آیا ہے، جس کے مطابق تقریباً دو ہزار افغان باشندوں کے دہشت گرد تنظیموں سے براہ راست یا ممکنہ روابط پائے گئے ہیں۔یہ انکشاف نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر تلسی گبارڈ نے امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے سابق بائیڈن انتظامیہ کے دور میں امریکا آنے والے افغان شہریوں کی جانچ پڑتال کے عمل کو سست، غیر مؤثر اور ناکافی قرار دیتے ہوئے اس پر سخت تنقید کی۔ تلسی گبارڈ کے مطابق آپریشن الائیز ویلکم کے تحت مجموعی طور پر 18 ہزار افغان شہریوں کو امریکا منتقل کیا گیا، تاہم اس وقت ان افراد کی جامع اور مؤثر سیکیورٹی اسکریننگ نہیں کی جا سکی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسی غفلت کے باعث قومی سلامتی کو درپیش خطرات میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ مرحلے میں آپریشن الائیز ویلکم کے تحت آنے والے تمام افغان شہریوں کا باریک بینی سے دوبارہ جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس مقصد کے لیے تمام متعلقہ ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں۔

afghanstan

ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان 18 ہزار افغان شہریوں میں سے تقریباً دو ہزار کے دہشت گرد تنظیموں سے روابط موجود ہیں یا ان کے شواہد ملے ہیں۔ نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر نے خبردار کیا کہ داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں مسلسل امریکی سرزمین پر حملوں کی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں اور وہ ایسے افراد کی تلاش میں رہتی ہیں جو ان کے عزائم کو عملی شکل دے سکیں۔ ان کے مطابق اسی تناظر میں اس خطرے کو غیر معمولی سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔ تلسی گبارڈ نے یہ بھی نشاندہی کی کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہونے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو داخلی سلامتی کے لیے ایک اور بڑا چیلنج بنتا جا رہا ہے۔

Previous Post

پاسپورٹ کی آن لائن تصدیق کا نیا نظام

Next Post

پاکستان مخالف انڈین فلم ’دھریندر‘ کے خلاف عدالت میں درخواست دائر

Next Post
indian fim

پاکستان مخالف انڈین فلم ’دھریندر‘ کے خلاف عدالت میں درخواست دائر

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist