تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پاسپورٹ کی آن لائن تصدیق کا نیا نظام

by ویب ڈیسک
دسمبر 13, 2025
passport
Share on FacebookShare on Twitter

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی مؤثر کاوشوں اور نادرا کے اشتراک سے پاسپورٹ کے حصول کے عمل میں ایک بڑی سہولت متعارف کرا دی گئی ہے، جس کے تحت آن لائن فنگر پرنٹس تصدیق کا نیا اور جدید نظام فعال کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آن لائن پاسپورٹ کے لیے درخواست دینے والے شہریوں کو درپیش فنگر پرنٹس کی تصدیق سے متعلق تکنیکی مسائل بالآخر حل کر لیے گئے ہیں، جس کے بعد پاسپورٹ کے حصول کا عمل مزید آسان اور تیز ہو گیا ہے۔ اب پاسپورٹ درخواست گزار نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے فنگر پرنٹس کی تصدیق باآسانی کر سکیں گے، جبکہ فنگر پرنٹس کی تصدیق میں کسی بھی مشکل کی صورت میں چہرے کی تصدیق کا متبادل آپشن بھی فراہم کر دیا گیا ہے۔

bio matric

اس موقع پر ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی نے کہا کہ شہریوں کو سہولت فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے اور جدید تقاضوں کے مطابق مزید آسان اور مؤثر سروسز متعارف کروانے کے لیے ادارہ ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔ خصوصی طور پر اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے آن لائن فنگر پرنٹس کی تصدیق میں مشکلات کی شکایات موصول ہو رہی تھیں، جن کے حل کے بعد بیرونِ ملک مقیم پاکستانی اور سینئر شہری اس نئی سہولت سے سب سے زیادہ مستفید ہو سکیں گے۔ یہ اقدام نہ صرف پاسپورٹ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے بلکہ عوامی سہولت اور ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کو بھی مضبوط بناتا ہے۔

Previous Post

پی ایس ایل 11: نئی ٹیموں کی نیلامی، تاریخ میں توسیع

Next Post

امریکا میں دو ہزار افغان شہریوں کا دہشت گرد تنظیموں سے رابطوں کا انکشاف

Next Post
afghan

امریکا میں دو ہزار افغان شہریوں کا دہشت گرد تنظیموں سے رابطوں کا انکشاف

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist