تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پاکستان مخالف انڈین فلم ’دھریندر‘ کے خلاف عدالت میں درخواست دائر

by ویب ڈیسک
دسمبر 13, 2025
indian fim
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ (جنوبی) میں  ایک بھارتی فلم کے خلاف سنگین نوعیت کی درخواست دائر کر دی گئی، جس میں فلم پر سیاسی جماعت اور حساس علاقوں کو بدنام کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ درخواست گزار محمد عامر نے عدالت کو بتایا کہ بھارتی فلم دھریندر کے ٹریلر میں پاکستان پیپلز پارٹی کو دہشت گردوں کی ہمدرد کے طور پر پیش کیا گیا ہے، جبکہ لیاری جیسے تاریخی اور عوامی علاقے کو دہشت گردی کا وار زون دکھایا گیا۔ درخواست کے مطابق فلم میں سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی تصاویر اور پیپلز پارٹی کے جھنڈے بھی بغیر اجازت استعمال کیے گئے، جو نہ صرف غیر اخلاقی بلکہ قابلِ اعتراض عمل ہے۔ درخواست میں بھارتی فلم کے ڈائریکٹر، پروڈیوسر، اداکاروں اور دیگر متعلقہ افراد کو مجوزہ ملزمان نامزد کیا گیا ہے، جبکہ متعلقہ پولیس افسران کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ یہ درخواست محمد عامر کی جانب سے ضابطہ فوجداری کی دفعات 22-A اور 22-B کے تحت دائر کی گئی، جس میں انہوں نے خود کو پاکستان پیپلز پارٹی کا کارکن بھی قرار دیا۔

محمد عامر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ 10 دسمبر کو وہ درخشاں پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع ایک کیفے میں موجود تھے، جہاں انہوں نے سوشل میڈیا پر فلم کا ٹریلر اور پروموشنل مواد دیکھا، جس نے انہیں شدید ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا۔ درخواست گزار کے مطابق فلم میں پارٹی کی قیادت، جھنڈے اور جلسوں کی ویڈیوز کو اس انداز میں پیش کیا گیا ہے کہ جیسے پیپلز پارٹی دہشت گردوں کی پشت پناہی کرتی ہو، جو سراسر جھوٹ، من گھڑت اور منفی پروپیگنڈا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مواد کے ذریعے پارٹی، اس کے حامیوں اور قیادت کے خلاف نفرت اور دشمنی کو ہوا دی گئی۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ فلم سے وابستہ مجوزہ ملزمان مواد کی تیاری، پروڈکشن اور تشہیر کے ذمہ دار ہیں، اور یہ عمل بدنامی، اشتعال انگیزی، فسادات کی ترغیب اور مختلف گروہوں کے درمیان نفرت پھیلانے جیسے سنگین جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ متعلقہ ایس ایچ او کو فوری طور پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے اور اس معاملے کی شفاف تفتیش سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (جنوب) کی نگرانی میں کرائی جائے۔

Previous Post

امریکا میں دو ہزار افغان شہریوں کا دہشت گرد تنظیموں سے رابطوں کا انکشاف

Next Post

ویزا فیس بڑھانے پر تنازع، 20 ریاستیں ٹرمپ کے خلاف

Next Post
usa

ویزا فیس بڑھانے پر تنازع، 20 ریاستیں ٹرمپ کے خلاف

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist