تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

کراچی ڈوبا، انتظامیہ سوئی رہی، فوج طلب

by ویب ڈیسک
ستمبر 10, 2025
کراچی ڈوبا، انتظامیہ سوئی رہی، فوج طلب
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی گزشتہ دو دن کی مسلسل بارش کے بعد آفت زدہ شہر بن گیا۔ ملیر اور لیاری کی ندیاں طغیانی کے باعث دریا بن گئیں، نشیبی بستیاں پانی میں ڈوب گئیں، سڑکیں تالاب، اور گھر جھیل کا منظر پیش کرنے لگے۔ میئر کراچی نے ہاتھ کھڑے کر دیے اور چیف سیکریٹری سندھ کے ذریعے فوج کو مدد کے لیے بلا لیا۔ ریسکیو 1122، پاک فوج اور رینجرز کے اہلکاروں نے اب تک سیکڑوں شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔ لیاری ندی میں پانی کی سطح تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ’’اپنی زندگی میں اتنا پانی پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ ‘‘

شہر کے ڈیم اوور فلو ہوگئے، سعدی ٹاؤن، اسکیم 33، سہراب گوٹھ اور مچھر کالونی سمیت کئی علاقے زیرِ آب آ گئے۔ شہری راتوں رات گھروں سے نکلنے پر مجبور ہوگئے۔ تھڈو ڈیم کے اسپل وے میں ایک گاڑی بہہ گئی، خوش قسمتی سے چاروں افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔ سعدی ٹاؤن میں خواتین اور بچوں سمیت گیارہ افراد کو بھی فوج اور ریسکیو نے نکال کر محفوظ مقام پر پہنچا دیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہنگامی اجلاس طلب کیا اور حکام کو ہدایت دی کہ ڈیم کے بہاؤ پر کڑی نظر رکھی جائے اور عوام کو لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جائے بارش کے باعث آج شہر کے تمام اسکول بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم ابھی ختم نہیں ہوا اور آئندہ گھنٹوں میں مزید موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

Previous Post

سوریا کمار یادیو کے محسن نقوی اور سلمان آغا سے ہاتھ ملانےہنگامہ

Next Post

غیر ضروری باہر نکلنے پر کریک ڈاؤن ہوگا، اے آئی جی کراچی

Next Post
غیر ضروری باہر نکلنے پر کریک ڈاؤن ہوگا، اے آئی جی کراچی

غیر ضروری باہر نکلنے پر کریک ڈاؤن ہوگا، اے آئی جی کراچی

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist