تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

غیر ضروری باہر نکلنے پر کریک ڈاؤن ہوگا، اے آئی جی کراچی

by ویب ڈیسک
ستمبر 10, 2025
غیر ضروری باہر نکلنے پر کریک ڈاؤن ہوگا، اے آئی جی کراچی
Share on FacebookShare on Twitter

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) کراچی جاوید عالم اوڈھو نے خبردار کیا ہے کہ بارش اور سیلابی صورت حال کے دوران غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے والے شہریوں کی گاڑیاں بند کر دی جائیں گی، ان پر جرمانہ بھی عائد ہوگا اور ضرورت پڑنے پر انہیں حراست میں بھی لیا جا سکتا ہے۔ جاوید عالم اوڈھو نے بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور پولیس کے جوانوں کی جانب سے شہریوں کی مدد کو سراہا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موسلا دھار بارش کے دوران شہری اپنی اور دوسروں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے گھروں میں رہیں اور پولیس و ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

انہوں نے کہا کہ واضح کیا جاتا ہے کہ اگر کوئی شہری بند کی گئی سڑکوں یا ڈائیورٹ کیے گئے راستوں کا غیر ضروری استعمال کرتا پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی، چالان یا حراست دونوں ممکن ہیں۔ اے آئی جی کا کہنا تھا کہ عوام کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، کراچی پولیس ہر لمحہ شہریوں کی خدمت اور تحفظ کے لیے موجود ہے، تاہم شہریوں کا تعاون بھی ناگزیر ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دو روز سے شہر کے مضافاتی علاقے شدید بارش اور سیلابی کیفیت سے دوچار ہیں، متعدد سڑکیں زیر آب ہیں اور سیکڑوں افراد کو ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے۔ اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ اور میئر کراچی نے بھی شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ غیر ضروری طور پر سفر یا گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں، تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ کراچی پولیس نے شہریوں کو حراست میں لینے کا واضح انتباہ دیا ہے۔

Previous Post

کراچی ڈوبا، انتظامیہ سوئی رہی، فوج طلب

Next Post

یاماہا موٹر پاکستان نے اسمبلی آپریشنز بند کر دیے، مارکیٹ میں ہلچل

Next Post
یاماہا موٹر پاکستان نے اسمبلی آپریشنز بند کر دیے، مارکیٹ میں ہلچل

یاماہا موٹر پاکستان نے اسمبلی آپریشنز بند کر دیے، مارکیٹ میں ہلچل

Discussion about this post

تار نامہ

مک

پی ایس ایل میں بنگلادیشی طوفان تھما، مستفیض اور ناہید رانا واپس بلا لیے گئے

پنجاب کے تھانے اب شمسی توانائی سے چلیں گے

نیپرا کی وضاحت،سولر لائسنسنگ پر افواہوں کا خاتمہ

توانائی بچت مہم کے لیے اسٹیٹ بینک کے اقدامات

پاکستان کی مالی خودداری کا اعلان: متحدہ عرب امارات کے تمام قرضے ادا

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان  میں کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک

خیبر کی سرزمین پر عزم کی فتح: 22 دہشت گرد خاک میں ملا دیے

ایران واپس آئے یا نہ آئے، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا

ٹرمپ کا ایک اور اہم اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist