تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

اقوام متحدہ کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے ہنگامی ریلیف کا اعلان

by ویب ڈیسک
اگست 28, 2025
پنجاب میں 48 گھنٹوں میں قیامت، مزید خطرے کی گھنٹی بج اٹھی
Share on FacebookShare on Twitter

اقوام متحدہ نے پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں متاثرہ افراد کی فوری مدد کے لیے 6 لاکھ امریکی ڈالر کی ہنگامی امداد جاری کر دی ہے۔ یہ اعلان یو این سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ 10 روز کے دوران بارشوں اور سیلابی ریلوں نے ملک بھر میں تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں 400 سے زائد افراد جاں بحق اور 190 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔ مزید یہ کہ 20 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو کر کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، جنہیں فوری طور پر پناہ گاہوں، طبی امداد اور نقد معاونت کی اشد ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں صاف پانی، حفظانِ صحت کے آلات اور خصوصاً خواتین و بچیوں کے تحفظ کے لیے ہنگامی اقدامات نہایت ضروری ہیں۔ ترجمان کے مطابق 26 جون سے جاری بارشوں اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر انفراسٹرکچر کو تباہ کیا ہے اور صورتحال تیزی سے سنگین تر ہو رہی ہے۔

مقامی حکام کے مطابق مجموعی طور پر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث اب تک 798 قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں، جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ ترجمان نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرے اور سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے فوری طور پر آگے بڑھے۔ ان کا کہنا تھا کہ یو این ایجنسیز، مقامی حکام اور شراکت دار اداروں کے ساتھ مل کر ہنگامی ریلیف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ متاثرہ خاندانوں کو فوری سہارا فراہم کیا جا سکے۔

Previous Post

30 روپے کے تنازع پر 2 بھائیوں کو قتل کرنے والے 2 ملزمان مبینہ مقابلے میں ہلاک

Next Post

گووندا اور سنیتا: طلاق کی افواہیں ایک بار پھر دم توڑ گئیں

Next Post
گووندا اور سنیتا: طلاق کی افواہیں ایک بار پھر دم توڑ گئیں

گووندا اور سنیتا: طلاق کی افواہیں ایک بار پھر دم توڑ گئیں

Discussion about this post

تار نامہ

مک

پی ایس ایل میں بنگلادیشی طوفان تھما، مستفیض اور ناہید رانا واپس بلا لیے گئے

پنجاب کے تھانے اب شمسی توانائی سے چلیں گے

نیپرا کی وضاحت،سولر لائسنسنگ پر افواہوں کا خاتمہ

توانائی بچت مہم کے لیے اسٹیٹ بینک کے اقدامات

پاکستان کی مالی خودداری کا اعلان: متحدہ عرب امارات کے تمام قرضے ادا

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان  میں کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک

خیبر کی سرزمین پر عزم کی فتح: 22 دہشت گرد خاک میں ملا دیے

ایران واپس آئے یا نہ آئے، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا

ٹرمپ کا ایک اور اہم اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist