تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بھارتی ایئر چیف کا جنگ کے 3 ماہ بعد 6 پاکستانی طیارے مار گرانے کا مضحکہ خیز دعویٰ

by ویب ڈیسک
اگست 9, 2025
بھارتی ایئر چیف کا جنگ کے 3 ماہ بعد 6 پاکستانی طیارے مار گرانے کا مضحکہ خیز دعویٰ
Share on FacebookShare on Twitter

آپریشن سندور میں پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد بھارت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ مہینوں بعد، اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش میں، بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے یہ حیران کن اور بے بنیاد دعویٰ کر دیا کہ بھارت نے 6 پاکستانی طیارے مار گرائے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے یہ دعویٰ جنوبی شہر بنگلورو میں ایک میموریل لیکچر کے دوران کیا، جہاں انہوں نے کہا کہ بھارت نے جھڑپوں کے دوران 5 پاکستانی لڑاکا اور ایک ریڈار/نگرانی طیارہ تباہ کیا، اور زیادہ تر حملے روسی ساختہ ایس-400 میزائل سسٹم سے کیے گئے۔ ان کے بقول، یہ ’’تاریخ کا سب سے بڑا زمین سے فضا میں مار کرنے والا حملہ‘‘ تھا، جس پر تقریب میں موجود فوجی اور سرکاری شخصیات نے تالیاں بجائیں۔ تاہم، وہ یہ نہیں بتا سکے کہ کون سے پاکستانی طیارے گرائے گئے، اور ان کے ’’الیکٹرانک ٹریکنگ ڈیٹا‘‘ کا کوئی ثبوت بھی پیش نہ کیا۔ یاد رہے کہ خود بھارتی آرمی چیف ماضی میں پاکستان کے ہاتھوں اپنے طیاروں کی تباہی کا اعتراف کر چکے ہیں۔ اسلام آباد واضح طور پر کہہ چکا ہے کہ 7 سے 10 مئی کے دوران بھارت کوئی بھی پاکستانی طیارہ مار گرانے میں ناکام رہا، جبکہ پاکستان نے اس عرصے میں 6 بھارتی طیارے گرانے کا دعویٰ کیا تھا، جن میں کم از کم ایک فرانسیسی ساختہ رافیل بھی شامل ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ فرانسیسی فضائیہ کے سربراہ جنرل جیروم بیلینگر بھی کہہ چکے ہیں کہ انہوں نے 3 بھارتی لڑاکا طیاروں (بشمول ایک رافیل) کی تباہی کے شواہد دیکھے ہیں، مگر بھارتی فضائیہ نے آج تک ان دعوؤں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ ماہرین کے مطابق، بھارتی ایئرچیف کا یہ بیان مودی سرکار کی ایک اور سیاسی پروپیگنڈا مہم ہے، جس کا مقصد اندرونِ ملک عوام کو تسلی دینا اور اصل حقائق سے توجہ ہٹانا ہے۔

Previous Post

ژوب میں بڑا آپریشن ، دو روز میں 47 خوارج ہلاک، بھارتی سرپرستی کا انکشاف

Next Post

تاجکستان میں انسدادِ دہشت گردی مشق "دوستی ٹو” کامیابی سے مکمل

Next Post
تاجکستان میں انسدادِ دہشت گردی مشق "دوستی ٹو” کامیابی سے مکمل

تاجکستان میں انسدادِ دہشت گردی مشق "دوستی ٹو" کامیابی سے مکمل

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist