تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

انسٹاگرام کا نیا فیچر ’فرینڈ میپ‘ , دوستوں سے قربت یا پرائیویسی کا خطرہ؟

by ویب ڈیسک
اگست 9, 2025
انسٹاگرام کا نیا فیچر ’فرینڈ میپ‘ ,  دوستوں سے قربت یا پرائیویسی کا خطرہ؟
Share on FacebookShare on Twitter

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنے مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک نیا فیچر "فرینڈ میپ” متعارف کرایا ہے، جو آپ کے فالورز کو نقشے پر آپ کی موجودہ لوکیشن دکھا سکتا ہے۔ اگرچہ کمپنی اسے صارفین کو قریب لانے کا نیا طریقہ قرار دے رہی ہے، لیکن کئی صارفین اور میڈیا آؤٹ لیٹس نے اسے ’پرائیویسی کے لیے خطرہ‘ قرار دیا ہے۔ یہ فیچر اُس وقت متحرک ہوتا ہے جب آپ کسی مخصوص مقام سے انسٹاگرام اسٹوری پوسٹ کرتے ہیں اور لوکیشن ٹیگ شامل کرتے ہیں۔ اس کے بعد آپ کے منتخب کردہ دوست جان سکتے ہیں کہ آپ کہاں اور کب گئے تھے۔

انسٹاگرام کا کہنا ہے کہ یہ معلومات صرف 24 گھنٹوں کے لیے نظر آتی ہیں اور صرف وہی لوگ دیکھ سکتے ہیں جنہیں آپ فالو کرتے ہیں اور جو آپ کو فالو کرتے ہیں۔ تاہم، صارفین کی ایک بڑی تعداد کا کہنا ہے کہ یہ فیچر ان کی سکیورٹی کو متاثر کر سکتا ہے۔ بعض صارفین کا الزام ہے کہ ایپ اپڈیٹ کرنے کے بعد یہ آپشن خودبخود فعال ہو جاتا ہے، حالانکہ میٹا نے وضاحت کی ہے کہ اسے صرف صارف کی مرضی سے ہی آن کیا جا سکتا ہے۔ فیچر کے متحرک ہونے کے بعد یہ انسٹاگرام میسجز کے مینو میں واضح طور پر نظر آتا ہے۔ اگر آپ نہیں چاہتے کہ آپ کی لوکیشن خود بخود شیئر ہو، تو آپ انسٹاگرام اور اپنے موبائل یا ٹیبلیٹ کی سیٹنگز سے اس آپشن کو بند یا محدود کر سکتے ہیں۔میٹا کے بیان کے مطابق، "فرینڈ میپ” صارفین کو اپنے دوستوں اور عزیز و اقارب کے ساتھ جڑنے اور رابطے مضبوط بنانے کا نیا موقع فراہم کرتا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ لوکیشن شیئرنگ مکمل طور پر صارف کی مرضی پر ہے اور اسے کسی بھی وقت بند کیا جا سکتا ہے۔

Previous Post

پی ایس ایل، دُنیا کی دوسری سب سے بڑی کرکٹ تفریح، بی بی سی کا اعتراف

Next Post

ژوب میں بڑا آپریشن ، دو روز میں 47 خوارج ہلاک، بھارتی سرپرستی کا انکشاف

Next Post
ژوب میں بڑا آپریشن ، دو روز میں 47 خوارج ہلاک، بھارتی سرپرستی کا انکشاف

ژوب میں بڑا آپریشن ، دو روز میں 47 خوارج ہلاک، بھارتی سرپرستی کا انکشاف

Discussion about this post

تار نامہ

سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 31 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں کارروائیاں،15 دہشت گرد ہلاک

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist