تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پی ایس ایل، دُنیا کی دوسری سب سے بڑی کرکٹ تفریح، بی بی سی کا اعتراف

by ویب ڈیسک
اگست 9, 2025
پی ایس ایل 7 : لاہور قلندرز کا فائنل میں دما دم مست قلندر
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نے ایک بار پھر دنیا کو اپنی دھوم میں لے لیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی اسپورٹس کی تازہ رپورٹ کے مطابق، عالمی کرکٹ کی سب سے زیادہ سنسنی خیز اور تفریح فراہم کرنے والی لیگوں میں پی ایس ایل اب صرف بھارتی پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے پیچھے ہے۔

بی بی سی نے کرکٹ اینالیسس کمپنی کریک وِز کے ساتھ مل کر ٹی ٹوئنٹی اور دیگر شارٹ فارمیٹ کی عالمی فرنچائز لیگوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس فہرست میں آئی پی ایل، جنوبی افریقہ کی ایس اے 20، آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ، کیریبین پریمیئر لیگ، یو اے ای کی آئی ایل ٹی 20 اور انگلینڈ کی دی ہنڈرڈ بھی شامل تھیں۔

رپورٹ میں صرف جیت یا ہار نہیں بلکہ کرکٹ کے تفریحی معیار کے کئی پہلو جانچے گئے  جیسے فی میچ چوکے اور چھکوں کی اوسط، بیٹنگ اسٹرائیک ریٹ، میچ کا آخری لمحوں میں فیصلہ، ہوم ایڈوانٹیج کا اثر، وکٹیں لینے کے رجحانات اور ٹیموں میں شامل کھلاڑیوں کے بین الاقوامی تجربے کی اوسط۔

نتائج حیران کن رہے:

  • پہلی اننگز میں سب سے زیادہ اوسط اسکور کا اعزاز 180 رنز کے ساتھ پی ایس ایل کے پاس گیا، جو آئی پی ایل (179) سے بھی آگے ہے۔

  • 27.5 فیصد میچز کا فیصلہ آخری اوور میں ہوا, یہ سنسنی خیزی میں پی ایس ایل کو دوسرے نمبر پر لے آیا، صرف آئی پی ایل (28.9%) اس سے آگے رہا۔

  • چوکے اور چھکوں کی برسات میں بھی پی ایس ایل کا دوسرا نمبر۔

  • بین الاقوامی تجربے میں 351 انٹرنیشنل کیپس کے ساتھ پی ایس ایل دوسری پوزیشن پر رہی، جس میں دنیا بھر کے نامور کھلاڑیوں کی شمولیت شامل ہے۔

"انٹرٹینمنٹ انڈیکس” میں، جس میں تمام عوامل کا مجموعی اسکور شامل کیا گیا، آئی پی ایل نے 5 میں سے 4.53 پوائنٹس کے ساتھ پہلا، جبکہ پی ایس ایل نے 3.90 پوائنٹس کے ساتھ شاندار دوسرا نمبر حاصل کیا۔رپورٹ کے مطابق، پی ایس ایل کی پہچان تیز رفتار کھیل، بڑے اسکور، اور سنسنی خیز مقابلے ہیں۔ یہ لیگ نہ صرف دنیا کے بہترین کرکٹرز کو اپنی جانب کھینچتی ہے بلکہ پاکستان کے ابھرتے ستاروں کو بھی عالمی سطح پر چمکنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

بشکریہ پی ایس ایل ٹوئٹر

2016 میں آغاز کے بعد سے پی ایس ایل نے چند ہی سالوں میں عالمی کرکٹ کیلنڈر میں اپنی مضبوط اور منفرد شناخت قائم کر لی ہے۔ چھ شہروں کی نمائندگی کرنے والی ٹیموں کی یہ لیگ اب کرکٹ کی دنیا کا وہ جشن ہے جس کا ہر میچ شائقین کے دلوں کی دھڑکنیں تیز کر دیتا ہے۔

Previous Post

مودی راج میں جمہوریت کا جنازہ , راہول گاندھی کا انتخابی دھاندلیوں پر بڑا انکشاف

Next Post

انسٹاگرام کا نیا فیچر ’فرینڈ میپ‘ , دوستوں سے قربت یا پرائیویسی کا خطرہ؟

Next Post
انسٹاگرام کا نیا فیچر ’فرینڈ میپ‘ ,  دوستوں سے قربت یا پرائیویسی کا خطرہ؟

انسٹاگرام کا نیا فیچر ’فرینڈ میپ‘ , دوستوں سے قربت یا پرائیویسی کا خطرہ؟

Discussion about this post

تار نامہ

mir raza murder

میر رضا کی موت خودکشی نہیں، قتل تھی؛ جوڈیشل کمیشن نے پولیس تفتیش پر سوال اٹھا دیے

tiger shroff

ٹائیگر شروف پر فائرنگ: کوٹا سے تین ملزمان گرفتار، بشنوئی گینگ کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری

parliment

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے

iqrar

اقرار الحسن کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست، عدالت کا این سی سی آئی اے کو نوٹس جاری

pm cabinate

خیبرپختونخوا کے امور کی نگرانی کے لیے وزیراعظم کی 11 رکنی کمیٹی قائم، امن و امان اور گورننس پر خصوصی توجہ

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist