تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

یوسف رضا گیلانی تمام مقدمات سے بری

by ویب ڈیسک
جولائی 18, 2025
سینیٹ ویڈیو اسکینڈل : یوسف رضا گیلانی کو ملی کلین چٹ
Share on FacebookShare on Twitter

وفاقی اینٹی کرپشن عدالت کراچی میں ٹڈاپ کرپشن کیسز کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت 50 سے زائد ملزمان کو باقی 14 مقدمات سے بھی بری کر دیا۔ اس سے قبل گیلانی 12 مقدمات میں پہلے ہی بری ہو چکے تھے۔ عدالت کی جج ڈاکٹر شبانہ وحید نے ریمارکس دیے کہ اگر آج فیصلہ نہ ہوتا تو ان مقدمات کو نمٹانے میں مزید 14 سال لگ سکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ گیلانی کے اکاؤنٹ میں کوئی رقم نہیں آئی، اس لیے ان کے خلاف کوئی مالی بدعنوانی ثابت نہیں ہوئی۔ یوسف رضا گیلانی کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت کو بتایا کہ برسوں گزرنے کے باوجود پراسیکیوشن مقدمات کو آگے نہیں بڑھا رہی تھی، اس لیے ملزمان نے بریت کی درخواست دائر کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ آڈیٹر رضوانی کے پاس بھی ملزمان کے خلاف کوئی شواہد موجود نہیں۔ عدالت نے کہا کہ 13 سال سے مقدمات التوا کا شکار تھے، اب تفصیل سے تمام فائلوں کا جائزہ لیا گیا۔ عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ زیادہ تر افراد رقوم واپس کرنے کے لیے تیار ہیں اور کسی کو بلاوجہ مزید قانونی پیچیدگیوں میں نہیں الجھایا جا سکتا۔ ایف آئی اے نے یہ مقدمات 2013 میں درج کیے تھے جن میں الزام تھا کہ بوگس کمپنیوں کے ذریعے فریٹ سبسڈی کی مد میں 7 ارب روپے کی کرپشن کی گئی۔ یوسف رضا گیلانی کو 2015 میں ان مقدمات میں بطور ملزم نامزد کیا گیا تھا۔ عدالت نے تمام شواہد اور دلائل سننے کے بعد ملزمان کو بری کر دیا اور مفرور ملزمان کا کیس علیحدہ کر دیا گیا۔

Previous Post

ٹرمپ کی ٹانگوں کی سوجن رگوں کی غیرسنگین بیماری کا نتیجہ ہے، وائٹ ہاؤس

Next Post

امریکا: پہلگام حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والا گروہ عالمی دہشتگرد قرار

Next Post
امریکہ کا بھارت پر نیا سخت وار: ٹریول ایجنسیوں کے مالکان پر ویزا پابندیاں

امریکا: پہلگام حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والا گروہ عالمی دہشتگرد قرار

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist