تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تاریخی سنگ میل عبور کرلیا

by ویب ڈیسک
جولائی 18, 2025
اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، 100 انڈیکس ایک لاکھ پوائنٹس کا سنگ میل عبور
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے انڈیکس کی نئی بلندی کا ریکارڈ بنا لیا۔ کاروباری ہفتے کے آخری دن بازارِ حصص میں مارکیٹ کا آغاز 1773 پوائنٹس کی زبردست تیزی کے ساتھ ہوا، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 40 ہزار 439 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ گذشتہ روز بھی سرمایہ کاروں کے مارکیٹ پر اعتماد کے نتیجے میں سودوں کی ریکارڈ خرید و فروخت ہوئی، جس کے سبب انڈیکس ایک لاکھ 38 ہزار کی بلند ترین سطح کو چھو گیا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پی ایس ایکس میں حالیہ تیزی کی وجہ پالیسی استحکام، معاشی اشاریوں میں بہتری اور سرمایہ کاروں کی جانب سے بڑھتا ہوا اعتماد ہے۔ مارکیٹ کی موجودہ رفتار دیکھتے ہوئے یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انڈیکس مزید بلندیوں کو چھو سکتا ہے۔ رواں ہفتے کے آغاز پر بازار حصص میں ریکارڈ سازتیزی کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اسٹاک ایکسچینج کا تاریخی سطح عبور کرنا کاروباری برادری کے اعتماد کا مظہر ہے۔ وزیراعظم نے بھی بیان کیا کہ حالیہ مثبت معاشی اعشاریے حکومتی پالیسیوں کی سمت درست ہونے کے عکاس ہیں، ملک میں کاروبار دوست ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، حکومت ملکی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے۔

Previous Post

صدر ٹرمپ کا ممکنا دورۂ اسلام آباد؟ مقامی میڈیا کے دعوے، دفتر خارجہ لاعلم

Next Post

ٹرمپ کی ٹانگوں کی سوجن رگوں کی غیرسنگین بیماری کا نتیجہ ہے، وائٹ ہاؤس

Next Post
امریکہ کی ثالثی کے بعد پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی پر متفق

ٹرمپ کی ٹانگوں کی سوجن رگوں کی غیرسنگین بیماری کا نتیجہ ہے، وائٹ ہاؤس

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist