تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

صدر ٹرمپ کا ممکنا دورۂ اسلام آباد؟ مقامی میڈیا کے دعوے، دفتر خارجہ لاعلم

by ویب ڈیسک
جولائی 17, 2025
امریکہ کی ثالثی کے بعد پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی پر متفق
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان کے مختلف نجی ٹی وی چینلز نے جمعرات کے روز ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں سال ستمبر کے وسط میں اسلام آباد کا اہم دورہ کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دورہ 18 ستمبر کے آس پاس متوقع ہے جس میں صدر ٹرمپ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جب کہ اسلام آباد کے بعد وہ بھارت کا دورہ بھی کریں گے۔ تاہم اس مجوزہ دورے کے حوالے سے نہ تو امریکی اور نہ ہی پاکستانی حکام کی طرف سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے آئی ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز سے گفتگو میں دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی نے امریکی صدر کے مجوزہ دورے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تاحال ایسی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر صدر ٹرمپ کا یہ دورہ حقیقت بن جاتا ہے تو یہ نہ صرف پاکستان کے لیے سفارتی طور پر اہم موقع ہوگا بلکہ جنوبی ایشیا میں امریکا کے کردار کو بھی ایک نئی جہت دے گا۔ یاد رہے کہ ماضی میں امریکی صدور کے جنوبی ایشیا کے دورے ہمیشہ علاقائی توازن اور خارجہ پالیسی کے لیے خاصے اہم سمجھے گئے ہیں۔

Previous Post

کراچی: لیاری میں عمارت کی چھت گرگئی، 2 خواتین جاں بحق، 4 زخمی

Next Post

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تاریخی سنگ میل عبور کرلیا

Next Post
اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، 100 انڈیکس ایک لاکھ پوائنٹس کا سنگ میل عبور

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تاریخی سنگ میل عبور کرلیا

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist