تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پیٹرولیم قیمتوں کے اثرات آن لائن ٹیکسی سروسز پر بھی

by ویب ڈیسک
جون 3, 2022
پیٹرولیم قیمتوں کے اثرات آن لائن ٹیکسی سروسز پر بھی
Share on FacebookShare on Twitter

حکومت کی جانب سے ایک ہفتے کے دوران 2 بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے سے عوام جہاں شدید مایوس ہوئی وہیں آن لائن ٹیکسی اور بس سروس کی بندش نے صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا۔ پہلے مقبول ترین آن لائن کریم سروس کی فوڈ ڈیلیوری معطل ہونے کے پیغامات تو چند لمحوں بعد ہی سیول نے بھی اندرون شہر چلنے والی اپنی بس سروسز بندکرنے کا اعلان کردیا۔

آپریٹنگ ایپ ‘سیول’ نے اپنے صارفین کو اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ عالمی معاشی بحران کے باعث  کمپنی بروز 5 جون سے کراچی، اسلام آباد، لاہور اور فیصل آباد سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں اندرون شہر چلنے والی اپنی سروس کو بند کررہی ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ ٹرانسپورٹ سہولت صرف اندرون شہر میں بند ہوگی مگر ایک شہر سے دوسرے شہر کیلئے ٹرانسپورٹ پر اس بندش کا کوئی اثر نہیں ہوگا، ایک شہر سے دوسرے شہر صارفین کیلئے ٹرانسپورٹ کی سہولت دستیاب رہے گی، اس کے علاوہ ‘بزنس ٹو بزنس’ سروس بھی جاری رہے گی۔

Image

اسی طرح آن لائن ٹیکسی سروس کریم نے بھی فوڈ ڈیلیوری سروس معطل کرنے کا بھی اعلان کردیا ہے، کریم کے مطابق آج (3جون) سے کریم کے صارفین کھانا ترسیل کی سروس سے استعفادہ حاصل نہیں کرسکتے ہیں، سروس کو بند کرنا ہمارے لیے مشکل ترین فیصلہ تھا۔ کریم نے اعلامیے میں بتایا کہ بدلتے ہوئے معاشی حالات کے ساتھ اب ہم پُراعتماد محسوس نہیں کرتے کہ وہ خدمت فراہم کرسکتے ہیں، کریم نے اپنے پراعتماد کسمٹمرز کو اس بات کا یقین دلایا کہ ‘‘جتنی جلدی ہوسکے’’ ہم واپس آجائے گے۔

دونوں ایپس نے 2018 اور 2019 کے درمیان پاکستان میں اپنی آن لائن سروس کا آغاز کیا تھا جس کے سب سے زیادہ صارفین پاکستان کے معاشی مرکز اور سب سے بڑے شہر کراچی میں ملتے ہیں، خاص طور پر وہ خواتین جو دفاتر جاتی ہیں اس ایپ کو بڑے پیمانے میں استعمال کرتی ہیں۔ یاد رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کے نرخ تاریخ میں پہلی بار 200 روپے کی سطح سے اوپر چلے گئے۔

اس خبر سے متعلق مزید پڑھیں:

پیٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر 30 روپے فی لیٹر اضافہ

پیٹرول کے بعد بجلی بھی مہنگی

Previous Post

بلوچستان، پناہ گزین خواتین اپنی مثال آپ بن گئیں

Next Post

عمران خان کے بیان پر اتوار کو پیپلز پارٹی کا احتجاج

Next Post
عمران خان کے بیان پر اتوار کو پیپلز پارٹی کا احتجاج

عمران خان کے بیان پر اتوار کو پیپلز پارٹی کا احتجاج

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist