تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

انتہا پسند مسکان کی کردار کشی پر اتر آئے، جعلی تصاویر پھیلانا شروع

by ویب ڈیسک
فروری 10, 2022
انتہا پسند مسکان کی کردار کشی پر اتر آئے، جعلی تصاویر پھیلانا شروع
Share on FacebookShare on Twitter

بھارتی مسلمانوں اور باشعور ہندوؤں کو ورغلانے کے لیے بھارتیا جنتا پارٹی اور آر ایس ایس کی بھونڈی چال ناکام ہوگئی۔ ریاست کرناٹک کے شہر مانڈیا میں دو درجن سے زائد انتہا پسندوں کے سامنے ڈٹ جانے والی مسکان خان کی کردار کشی اور پروپیگنڈا کرنے کے کام کا آغاز کردیا۔ سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر ایک لڑکی کی ٹی شرٹ اور  جینز پہن کر تصویر کو وائرل کیا جارہا ہے۔ جس ایک جانب مسکان کی حجاب پہنے والی تصویر لگائی گئی ہے۔

بشکریہ ٹوئٹر

دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ مسکان ہے،جس کے ساتھ یہ پوسٹرز تیار کیے جارہے ہیں کہ جینز اور حجاب زیب تن کرنے والی دونوں لڑکیاں ایک ہی ہیں۔ اسی لیے جینز والی لڑکی کی تصویر پر تحریرہے ” یہ ہے عام زندگی ” جبکہ حجاب والی تصویر کو ” یہ ہے پروپیگنڈا زندگی” قرار دیا جارہاہے۔ انتہا پسند اور متعصب جماعتیں بڑی تعداد میں اس جعلی تصویر کو وائرل کرکے مسکان کے بارے میں غلط تاثر کو اجاگر کرنے میں لگی ہوئی ہیں۔ ان میں بی جے پی اور آر ایس ایس کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بڑھ چڑھ کر کارستانی دکھا رہا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں تصاویر کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

اسکرین شاٹ

ٹی شرٹ اور جینز پہننے والی تصویر دراصل کرناٹک سے ہی تعلق رکھنے والی جنتا دل سیکولر جماعت کی رکن نجمہ نذیر کی ہیں۔ جنہوں نے خود اس بات کی تصدیق بھارتی ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کی ہے کہ وائرل فوٹو مسکان کی نہیں بلکہ اُن کی ہے۔ جن کی فیس بک البم میں یہ تصویر موجود بھی ہے اور محض مسکان سے مشابہت رکھنے کی بنا پر انتہا پسند یہ گھناؤنی سازش چل رہے ہیں کہ مسکان کا یہ عمل دراصل شہرت حاصل کرنے کے لیے تھا اور اسی پروپیگنڈے کے ذریعے بھارتی عوام کو ناصرف ورغلا رہے ہیں بلکہ مسکان کی بھی کردار کشی کرنے میں نمایاں ہیں۔

بشکریہ نجمہ نذیر فیس بک

اسی بارے میں مزید پڑھیں:

مسکان ۔۔۔۔ شیرنی کی طرح ڈٹ گئی

حجاب پہن کر آنے پر طالبہ کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ

وزیرتعلیم مدھیہ پردیش کی حجاب پابندی میں انتہا پسندوں کی حمایت

Tags: بہادر لڑکیحجابشیرنیمسکان
Previous Post

عامر لیاقت حسین کی دوسری شادی بھی ناکام، طوبیٰ کا خلع کا دعویٰ

Next Post

بھارت میں ہوئی ایشیاء کی پہلی اور انوکھی ورچوئل شادی

Next Post
بھارت میں ہوئی ایشیاء کی پہلی اور انوکھی ورچوئل شادی

بھارت میں ہوئی ایشیاء کی پہلی اور انوکھی ورچوئل شادی

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist