تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

شیخ رشید کے بھتیجے کی گرفتاری، فیصل آباد میں مقدمہ درج

by ویب ڈیسک
مئی 1, 2022
شیخ رشید کے بھتیجے کی گرفتاری، فیصل آباد میں مقدمہ درج

بشکریہ سوشل میڈیا

Share on FacebookShare on Twitter

مسجدِ نبوی صلی اللّٰہ علیہ وسلم میں نعرےاور ہلڑ بازی کے معاملے پر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے اور رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق کو ایف آئی اے نے اسلام آباد ائیر پورٹ سے گرفتار کرلیا۔ شیخ راشد شفیق عمرہ ادا کرکے اسلام آباد پہنچے تھے۔ جنہیں ایف آئی اے کی سیل منتقل کردیا گیا ہے۔ اُن کے خلاف فیصل آباد میں محمد نعیم کی مدعیت میں تھانہ مدینہ ٹاؤن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں عمران خان، فواد چوہدری، شہباز گِل، انیل مسرت، نبیل مسرت، جہانگیر چیکو، رانا عبدالستار، عامر الیاس بھی نامزد ہیں۔ مقدمہ 15 معلوم اور 100 سے 150 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔ مقدمے میں توہینِ مذہب کی دفعہ سمیت 4 دفعات لگائی گئی ہیں جن کے نتیجے میں  ملزمان کو عمر قید ہو سکتی ہے۔  ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مسجد نبوی ﷺ میں پاکستانی زائرین کو ہراساں کر کے شعائرِ اسلام کی انجام دہی سے زبردستی روکا گیا۔ یہ سارا واقعہ سوچی سمجھی سازش کے تحت ہوا۔ یاد رہے کہ شیخ راشد شفیق کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی، جس میں وہ حکومتی وفد کے خلاف نعرے لگانے والوں کی حمایت کررہے تھے۔ پی ٹی آئی کی قیادت اور رہنماؤں کے خلاف پنجاب کے مختلف شہروں میں مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔

Image

Previous Post

جیکلین فرنانڈز کے 7 کروڑ روپے کے اثاثے ضبط

Next Post

سعودیہ کا 3 ارب ڈالر کی واپسی کی مدت میں توسیع کا فیصلہ

Next Post
سعودیہ کا 3 ارب ڈالر کی واپسی کی مدت میں توسیع کا فیصلہ

سعودیہ کا 3 ارب ڈالر کی واپسی کی مدت میں توسیع کا فیصلہ

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist