تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ظہران نیویارک کے میئر بن جائیں گے ؟

by ویب ڈیسک
نومبر 4, 2025
zohran mamdani
Share on FacebookShare on Twitter

نیویارک کے سیاسی منظرنامے پر ایک نیا باب رقم ہونے جا رہا ہے  اور اس کہانی کے مرکزی کردار ہیں 34 سالہ ظہران ممدانی، جو چار نومبر کو ہونے والے میئر کے انتخابات میں سب سے طاقتور امیدوار کے طور پر ابھرے ہیں۔ یوگنڈا میں ایک بھارتی نژاد گھرانے میں پیدا ہونے والے ممدانی سات برس کی عمر میں امریکہ منتقل ہوئے اور 2018 میں امریکی شہریت حاصل کی۔ آج وہ نہ صرف نیویارک بلکہ پورے امریکہ میں امید، تنوع اور جرات کی علامت بن چکے ہیں۔ اگر وہ کامیاب ہو گئے تو نیویارک کی تاریخ میں وہ پہلے مسلمان میئر ہوں گے۔ ظہران ممدانی کی شخصیت نے عالمی توجہ تب حاصل کی جب انہوں نے غزہ کے شہریوں کی کھل کر حمایت اور اسرائیلی پالیسیوں پر دوٹوک مخالفت کی۔ ایک موقع پر انہوں نے یہ تک کہہ دیا کہ اگر وزیرِاعظم نیتن یاہو ان کے دورِ اقتدار میں نیویارک آئے تو وہ ان کی گرفتاری کے احکامات جاری کریں گے۔ منگل کے روز نیویارک کے عوام تین مختلف سیاسی جہتوں کے درمیان فیصلہ سنائیں گے ,  ایک نوجوان بائیں بازو کا امیدوار (ظہران ممدانی)، ایک سکینڈل زدہ تجربہ کار سیاستدان (اینڈریو کومو)، اور ایک قدامت پسند ری پبلکن آؤٹ سائیڈر (کرٹس سلیوا)۔

یہ انتخاب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گہری دلچسپی اور نگرانی میں ہو رہا ہے، جو خود ممدانی کو “چھوٹا کمیونسٹ” کہہ کر طنز کر چکے ہیں۔ممدانی نوجوانوں، تارکینِ وطن اور مزدور طبقے میں خاصی مقبولیت رکھتے ہیں۔ ان کی انتخابی مہم کا مرکز شہر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ہے اور وہ کرایوں پر سخت کنٹرول، مفت ڈے کیئر، عوامی ٹرانسپورٹ مفت کرنے، اور سرکاری سطح پر چلنے والی گروسری دکانوں کے قیام جیسے جرات مندانہ وعدوں کے ذریعے عام شہریوں کا دل جیت رہے ہیں۔ادھر سابق گورنر اینڈریو کومو، جنہیں 2021 میں جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد مستعفی ہونا پڑا تھا، اب آزاد امیدوار کے طور پر واپسی کی کوشش میں ہیں۔ ان کی مہم قانون نافذ کرنے والے اداروں میں 5 ہزار نئے افسران کی بھرتی اور سستی رہائش، صحت و تعلیم کے فروغ پر مرکوز ہے۔ ری پبلکن امیدوار کرٹس سلیوا، جو "گارڈین اینجلز” گروپ کے بانی کے طور پر جانے جاتے ہیں، اگرچہ جیت کے لیے مضبوط پوزیشن میں نہیں ہیں، لیکن ان کے ووٹوں کی تقسیم نتیجہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ وہ عوامی تحفظ، مہنگائی اور بے گھر افراد کے مسائل پر زور دے رہے ہیں۔  ظہران ممدانی وہ غیر روایتی امیدوار ہیں جنہوں نے روایت سے ہٹ کر سیاست کی نئی زبان متعارف کرائی ہے۔ اگر وہ جیت گئے تو یہ نہ صرف نیویارک بلکہ پوری مغربی دنیا کے لیے تاریخ ساز لمحہ ہوگا  بالکل ویسا ہی جیسا لندن میں صادق خان کے میئر بننے کے بعد ہوا تھا۔

Previous Post

مفتی تقی عثمانی مسلم دنیا کی دوسری بااثر ترین شخصیت قرار

Next Post

بابر اعظم کے پاس ون ڈے میں نیا ریکارڈ بنانے کا موقع

Next Post
بابر اعظم کا بڑا چھکا! بگ بیش لیگ میں 10 کروڑ روپے کا معاہدہ

بابر اعظم کے پاس ون ڈے میں نیا ریکارڈ بنانے کا موقع

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist