تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

نوجوان ماحولیاتی کارکنوں نے خاتون صحافیوں کو ہرادیا

by ویب ڈیسک
اگست 6, 2022
نوجوان ماحولیاتی کارکنوں نے خاتون صحافیوں کو ہرادیا
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد میں امن کو فروغ دینے اور موسمیاتی بحران کے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے ” ویمن جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان ، یوتھ کلائمٹ ایکٹوسٹس آف پاکستان اور گلوبل نیبرہوڈ فار میڈیا انووشن کے درمیان دوستانہ فٹ بال میچ جناح اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ اس دلچسپ مقابلے میں یوتھ کلائمٹ ایکٹوسٹس پاکستان نے خاتون صحافیوں کو تین صفر سے ہرا کر ٹرافی پر قبضہ جمایا۔ یوتھ کلائمٹ ایکٹوسٹس پاکستان نے ابتدا سے ہی میچ میں اپنا دباؤ برقرار رکھا اور کسی بھی مرحلے پر مخالف ٹیم کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔

کپتان عائلہ عادل کا کھیل نمایاں رہا۔ جنہوں نے 2 گول داغ کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ خاتون صحافیوں کی جانب سے فوزیہ کلثوم رانا، ثنا ارشد اور سبین نے تابڑ توڑ جارحانہ حملے کرکے گول کرنے کی ہر ممکن کوشش جاری رکھی۔ اس ٹیم کی قیادت چینل 24 کی روزینہ علی نے کی ۔ جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ثنا ارشد (آج ٹی وی)، رخسانہ مسرت (ریڈیو پاکستان)، فوزیہ کلثوم رانا (آج ٹی وی)، کرن خان (ڈان نیوز ٹی وی)، سبین (جی این این) اور ذکیہ (پی ٹی وی) شامل تھیں۔ امیرہ عادل، عائلہ عادل، ہانیہ عمران، رخسانہ اور شازیہ پر یوتھ کلائمٹ ایکٹوسٹس آف پاکستان کی ٹیم مشتمل تھی۔ میچ کے اختتام پر نائب صدر نیشنل پریس کلب اسلام آباد مائرہ عمران نے فاتح اور رنراپ ٹیم میں انعامات تقسیم کیے۔ جبکہ کھلاڑیوں نے ماحولیاتی آلودگی کو اجاگر کرنے کے لیے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں پودے بھی لگائے۔

اس خبر سے متعلق مزید پڑھیں:

میڈیا میں خواتین صحافیوں کے چیلنجز: شکایتی سیل کا آغاز

Previous Post

ہیلی کاپٹرسانحے پر منفی مہم سے لواحقین کی دل آزاری ہوئی، آئی ایس پی آر

Next Post

جوتوں سے ملا قاتل کا سراغ

Next Post
جوتوں سے ملا قاتل کا سراغ

جوتوں سے ملا قاتل کا سراغ

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist