تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

آسٹریلیا : بھارت سمیت 4 ممالک کو اسٹوڈنٹ ویزا ’ہائی رسک‘ کیٹیگری

by ویب ڈیسک
جنوری 12, 2026
imgarion
Share on FacebookShare on Twitter

آسٹریلیا نے بھارتی طلبہ کے لیے اسٹوڈنٹ ویزا کے قواعد مزید سخت کر دیے ہیں اور بھارت کو نیپال، بنگلہ دیش اور بھوٹان کے ہمراہ ’’سب سے زیادہ خطرے‘‘ (Highest Risk) کیٹیگری میں شامل کر دیا ہے۔

visa

رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ معمول کے شیڈول سے ہٹ کر لیا گیا اور آسٹریلوی حکام نے اس کے پیچھے ویزا سسٹم میں سامنے آنے والے ’’نئے دیانت داری کے خدشات‘‘ کو وجہ قرار دیا ہے۔بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے بتایا ہے کہ اگرچہ آسٹریلوی حکام نے بھارت کو ہائی رسک کیٹیگری میں شامل کرنے کی واضح وجہ بیان نہیں کی، تاہم جعلی ڈگریز اور تعلیمی دستاویزات کے متعدد واقعات اس اقدام کے پسِ منظر میں ہیں۔موجودہ اعداد و شمار کے مطابق آسٹریلیا میں 6 لاکھ 50 ہزار غیر ملکی طلبہ ہیں، جن میں سے تقریباً ایک لاکھ 40 ہزار بھارتی طلبہ ہیں۔چاروں ممالک (بھارت، نیپال، بنگلہ دیش اور بھوٹان) مل کر 2025 میں داخلہ لینے والے طلبہ کا تقریباً ایک تہائی حصہ بنتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہائی رسک کیٹیگری میں شامل ہونے کے بعد طلبہ کو مالی وسائل، انگریزی زبان کی مہارت اور تعلیم کے حقیقی مقصد کے حوالے سے اضافی دستاویزات فراہم کرنی ہوں گی، جس کے نتیجے میں ویزا پراسیسنگ مہنگی اور وقت طلب ہو سکتی ہے۔ آسٹریلوی تعلیمی حلقے خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ اس اچانک تبدیلی سے طلبہ اور تعلیمی اداروں میں بے یقینی پیدا ہو رہی ہے، لیکن حکام نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ سنجیدہ اور حقیقی طلبہ کے لیے آسٹریلیا میں تعلیم کے مواقع بدستور دستیاب رہیں گے۔

Previous Post

بالآخر فائیو جی (5جی) سروس کے آغاز کی امید

Next Post

بھارت کا خلا میں سیٹلائٹ بھیجنے کا بڑا مشن ناکام

Next Post
india

بھارت کا خلا میں سیٹلائٹ بھیجنے کا بڑا مشن ناکام

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist