تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

امریکہ میں پاکستانی سفیر نے اردو زبان کو” قومی اثاثہ ” قرار دیا

by ویب ڈیسک
مارچ 11, 2025
امریکہ میں پاکستانی سفیر نے اردو زبان کو” قومی اثاثہ ”  قرار دیا
Share on FacebookShare on Twitter

سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ  نے امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو ثقافتی تقریبات کے انعقاد کے لیے سفارت خانے کے وسائل استعمال کرنے کی دعوت دی اور بیرون ملک پاکستانی ثقافتی ورثے کے فروغ کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ پاکستانی سفیر  نے ورجینیا کے شہر ووڈبرج میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی، جو معروف شاعر اسداللہ خان غالب کے اعزاز میں منعقد کی گئی تھی۔ یہ تقریب بزمِ حرف و سخن کے زیرِ اہتمام ہوئی، جس میں معروف ادبی شخصیات، کمیونٹی رہنماؤں اور میڈیا نمائندوں نے شرکت کی۔

تقریب میں مقررین نے غالب کے گہرے شعری افکار اور ان کے لازوال ادبی ورثے پر روشنی ڈالی اور ان کے فن کے تحفظ و ترویج کی ضرورت پر زور دیا۔ پاکستانی سفیر نے ٹیکنالوجی کے ذریعے اردو زبان اور ثقافتی ورثے کے فروغ اور تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اردو ہماری قومی شناخت کا لازمی حصہ ہے اور اس کی ترویج سے پاکستانی تشخص مزید مضبوط ہوگا۔ عوامی سفارت کاری کے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے سفیر پاکستان نے سفارت خانے میں ہونے والی اسلامی خطاطی کی نمائش کا ذکر کیا، جس کا مقصد پاکستانی فن و ادب کو عالمی سطح پر متعارف کرانا تھا۔

سفیر پاکستان نے امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ اردو زبان کے فروغ اور ترقی میں فعال کردار ادا کریں۔ تقریب کے اختتام پر پاکستانی سفیر  نے ڈاکٹر عارف محمود اور بزمِ حرف و سخن کے عہدیداران کی انتھک محنت اور کامیاب تقریب کے انعقاد پر انہیں مبارکباد دی۔ انہوں نے مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو بھی اعزازات سے نوازا۔

Previous Post

کسی دباؤ میں آ کر بات چیت نہیں کریں گے، ایران

Next Post

آئی ایم ایف نے بجلی سستی کرنے کی تجویز مان لی

Next Post
امریکا کا قرضوں سے نمٹنے کی پاکستانی کوشش کی حمایت

آئی ایم ایف نے بجلی سستی کرنے کی تجویز مان لی

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist