تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

امریکی ادارہ یو ایس ایڈ کی بندش کا امکان، ایلون مسک کا انکشاف

by ویب ڈیسک
فروری 4, 2025
امریکی ادارہ یو ایس ایڈ کی بندش کا امکان، ایلون مسک کا انکشاف
Share on FacebookShare on Twitter

امریکی بزنس مین اور ٹرمپ انتظامیہ کے قریب تر شخصیت ایلون مسک نے انکشاف کیا ہے کہ وہ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کو بند کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ یہ  ادارہ دنیا بھر میں جنگ زدہ علاقوں اور غربت سے متاثرہ ممالک میں سالانہ اربوں ڈالر کی امداد میں پیش پیش رہتا ہے۔ اب ایسی صورتحال میں ایلون مسک کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے انہیں وفاقی اخراجات میں کٹوتی کرنے والے پینل کی سربراہی سونپی ہے۔ اس پینل کے تحت وہ یو ایس ایڈ جیسے اداروں پر نظرثانی کر رہے ہیں۔ یو ایس ایڈ کو مزید چلانا ممکن نہیں ہے اور وہ صدر ٹرمپ کے ساتھ اس بات پر اتفاق کرتے  ہیں کہ اس ادارے کو بند کر دینا چاہیے۔ یاد رہے کہ امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کی آفیشل ویب سائٹ 2 روز قبل پہلی بار بند ہونے کے بعد پیر کو ایک بار پھر آف لائن ہوگئی۔ یہ معاملہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب یہ خبریں بھی گردش کررہی ہیں کہ یو ایس ایڈ کو امریکی محکمہ خارجہ کے ساتھ ضم کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ یو ایس ایڈ کا ادارہ 1961 کے غیر ملکی امدادی ایکٹ کے تحت امریکی غیر ملکی امداد کو مربوط کرنے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔

یہ ایجنسی بیرون ممالک انسانی امداد فراہم کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے اداروں میں سے ایک ہے۔ 2023 میں، اس نے 43 ارب ڈالر کی فنڈنگ ​​حاصل کی اور برطرفیوں سے قبل اس کے پاس 10 ہزار سے زیادہ افرادی قوت تھی۔ ایجنسی بھوک، غربت اور بیماری سے نمٹنے کے منصوبوں میں مدد فراہم کرتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق امریکی انتظامیہ، یو ایس ایڈ کو محکمہ خارجہ کے براہ راست کنٹرول میں لانے کا ارادہ رکھتی ہے، جمعہ کو اس تجویز پر بحث کی گئی تھی جب ایجنسی کے بند ہونے کے ابتدائی آثار سامنے آئے۔ یو ایس ایڈ کے ملازمین اب اپنے مستقبل کے بارے میں بےیقینی کا شکار ہیں، جبکہ قانون ساز اور امدادی کارکن ایجنسی کی آزادی ممکنہ طور پر ختم ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

Previous Post

یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں

Next Post

چیمپئنز ٹرافی 2025 : پاک بھارت میچ کے ٹکٹ چند منٹوں میں فروخت

Next Post
چیمپئنز ٹرافی 2025 :  پاک بھارت میچ کے ٹکٹ چند منٹوں میں فروخت

چیمپئنز ٹرافی 2025 : پاک بھارت میچ کے ٹکٹ چند منٹوں میں فروخت

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist