تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

سعودی عرب اور کویت میں امریکی قونصلر سروسز معطل،شہریوں کے لیے نئی ہدایت

by ویب ڈیسک
مارچ 3, 2026
iran 2
Share on FacebookShare on Twitter

امریکی سفارتخانہ ریاض نے ایک انتہائی سنگین اور خوفناک صورتحال کا اعلان کرتے ہوئے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ سعودی عرب میں موجود تمام امریکی مشنز آج مکمل طور پر بند کر دیے گئے ہیں، جبکہ معمول کی سرگرمیاں اور ہنگامی امریکی شہری سروسز کی اپائنٹمنٹس بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ جدہ، ریاض اور ظہران کے لیے جاری "شیلٹر ان پلیس” کی ہدایت اب بھی پوری شدت سے نافذ العمل ہے۔امریکی شہریوں کو فوری طور پر گھروں یا محفوظ ترین مقامات تک محدود رہنے کی سخت ہدایت دی گئی ہے۔ سفارتخانے پر حملے کی وجہ سے آئندہ اطلاع تک وہاں جانے سے مکمل گریز کیا جائے، اور خطے کی فوجی تنصیبات کے غیر ضروری سفر پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ امریکی حکام علاقائی صورتحال کی گھڑی گھڑی نگرانی کر رہے ہیں، جہاں خطرہ کسی بھی لمحے بڑھ سکتا ہے۔ یہ بحران صرف سعودی عرب تک محدود نہیں رہا, کویت اور کینیڈا میں بھی امریکی سفارتخانوں کو اگلے نوٹس تک بند کر دیا گیا ہے۔ امریکہ نے اپنے شہریوں کو مشرق وسطیٰ کے 14 ممالک سے فوری انخلا کی واضح اور بے لچک ہدایت جاری کر دی ہے۔ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں بحرین، مصر، ایران، عراق، اسرائیل (بشمول مغربی کنارہ اور غزہ)، اردن، کویت، لبنان، عمان، قطر، سعودی عرب، شام، متحدہ عرب امارات اور یمن میں موجود امریکی شہریوں کو حفاظتی انتہائی خطرات کی وجہ سے اپنے طور پر فوری طور پر ان ممالک سے نکل جانے کا حکم دیا گیا ہے۔

air port

حکام کا کہنا ہے کہ خطے کی سیکیورٹی صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے، اور کسی بھی وقت میزائل یا ڈرون حملوں کا سنگین خطرہ منڈلا رہا ہے۔ شہریوں کو فوجی تنصیبات اور حساس مقامات سے دور رہنے کی بار بار تاکید کی جا رہی ہے۔دوسری جانب کینیڈین حکومت نے بھی اپنے شہریوں کو دبئی سے فوری انخلا کی ہدایت جاری کی ہے۔ کینیڈین حکام نے واضح کیا کہ خصوصی پروازوں کا انتظار نہ کیا جائے بلکہ زمینی راستوں سے سعودی عرب یا سلطنت عمان پہنچنے کی فوری کوشش کی جائے

Previous Post

ہیوسٹن : ” فلیگ شپ پاکستان کوچنگ سینٹر” کا آغاز

Next Post

امریکا کے پاس ہتھیاروں کا ذخیرہ اوسط سے زیادہ ہے

Next Post
تمام ترقی پذیر ممالک کے لیے امریکا کے دروازے بند

امریکا کے پاس ہتھیاروں کا ذخیرہ اوسط سے زیادہ ہے

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist