تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ایران پر حملہ ، ٹرمپ کا ردعمل

by ویب ڈیسک
فروری 28, 2026
donald trump 1
Share on FacebookShare on Twitter

ایک بار پھر مشرق وسطیٰ کا آسمان شعلوں اور دھماکوں سے بھر گیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کر دیا کہ امریکہ نے ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن شروع کر دیا ہے۔ یہ مشترکہ امریکہ-اسرائیل کارروائی ہے جو تہران سمیت پورے ایران میں گونج رہی ہے۔

pic.twitter.com/BZuJDudLej

— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) February 28, 2026

فضا اور سمندر سے داغے گئے میزائلوں نے دارالحکومت تہران کو ہلا کر رکھ دیا، جہاں صدارتی محل اور سپریم لیڈر آیت  علی خامنہ ای کی رہائش گاہ کے قریب سات طاقتور دھماکے ہوئے۔ سیاہ دھوئیں کے بادل آسمان کو ڈھانپ رہے ہیں، اور شہر کی گلیاں افراتفری کی لپیٹ میں ہیں۔ صدر ٹرمپ کا واضح پیغام ہے: ہمارا مقصد امریکی عوام کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

ایرانی رجیم کی جانب سے فوری خطرات کو جڑ سے ختم کیا جا رہا ہے۔ ایران کو کبھی ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے۔ وہ اپنا ایٹمی پروگرام دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کر رہے تھے، اور لانگ رینج میزائل بنا رہے ہیں جو امریکہ کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ یہ حملے صرف عسکری اہداف پر مرکوز ہیں۔ امریکی بیسز کے تحفظ کے لیے بحری بیڑے پہلے ہی مشرق وسطیٰ میں تعینات کیے جا چکے تھے۔امریکی صدر نے کہا کہ یقینی بنائیں گے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے، امریکا نے خطے میں امریکی اہلکاروں کے لیے خطرے کو کم کرنے کے لیے ہر ممکنہ قدم اٹھایا ہے، امریکا کا جانی نقصان ہو سکتا ہے۔ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب گارڈز ہتھیار ڈال دیں، آپ سے مکمل استثنیٰ کے ساتھ اچھا سلوک ہو گا، یا آپ کو یقینی موت کا سامنا کرنا پڑے گا۔یہ آپریشن مہینوں کی منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے، اور اطلاعات ہیں کہ یہ کئی دن جاری رہے گا۔ اسرائیل نے اسے پیشگی حملہ قرار دیا ہے تاکہ ایران کے خطرات کو روکا جا سکے۔ تہران میں دھماکوں کی بازگشت ابھی جاری ہے، جبکہ ایران کی فضائی حدود بند ہیں اور پورا خطہ اعلیٰ الرٹ پر ہے۔

Previous Post

اسرائیل اور امریکا کا ایران پر مشترکہ حملہ

Next Post

پاکستانی ایئرلائنز کو ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے سے اجتناب کی ہدایت

Next Post
پیر  سے پی آئی اے کی کابل کے لیے پروازیں شروع

پاکستانی ایئرلائنز کو ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے سے اجتناب کی ہدایت

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist