تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

آبنائے ہرمز میں ایرانی فوجی مشق، امریکا نے خبردار کردیا

by ویب ڈیسک
جنوری 31, 2026
usa
Share on FacebookShare on Twitter

امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران کی پاسدارانِ انقلاب کو واضح پیغام دیتے ہوئے زور دیا ہے کہ وہ سمندری حدود میں ایسے کسی بھی طرزِ عمل سے اجتناب کرے جو کشیدگی میں اضافے کا باعث بنے۔سینٹکام کے مطابق پاسدارانِ انقلاب آئندہ دو روز تک ایک نہایت حساس سمندری گزرگاہ میں جنگی مشقیں کرنے جا رہی ہے، جبکہ آبنائے ہرمز دنیا کے اہم ترین تیل بردار راستوں میں شمار ہوتی ہے، جہاں کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کے عالمی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ امریکی حکام نے اپنے بیان میں خبردار کیا ہے کہ یہ فوجی مشقیں اس انداز میں انجام دی جانی چاہئیں کہ بین الاقوامی بحری آمدورفت کو کسی قسم کا خطرہ لاحق نہ ہو، کیونکہ سمندر میں ذرا سی لاپرواہی بھی بڑے حادثے کو جنم دے سکتی ہے۔ سینٹکام کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز ایک انتہائی اہم بحری راہداری ہے، جہاں سے روزانہ لگ بھگ سو تجارتی جہاز گزرتے ہیں، اور تجارتی جہازوں کے قریب غیر پیشہ ورانہ حرکات تصادم کے خدشات کو کئی گنا بڑھا دیتی ہیں۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی اہلکاروں، بحری جہازوں اور فضائی اثاثوں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، اور پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے کسی بھی غیر محفوظ یا اشتعال انگیز اقدام کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سینٹکام نے مزید کہا کہ امریکی فوج دنیا کی سب سے زیادہ تربیت یافتہ اور مؤثر عسکری قوت ہے، جو پیشہ ورانہ اقدار اور عالمی قوانین کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں انجام دیتی رہے گی، تاکہ خطے میں سلامتی اور استحکام برقرار رکھا جا سکے۔

Previous Post

غیرقانونی تارکین وطن کے لیے اسپین کا بڑا فیصلہ

Next Post

عالمی ثالثی عدالت کا بھارت کو پاکستانی دریاؤں پر پن بجلی منصوبوں کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

Next Post
sindh

عالمی ثالثی عدالت کا بھارت کو پاکستانی دریاؤں پر پن بجلی منصوبوں کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist