تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

آبنائے ہرمز بند تو دنیا بھوک کی آگ میں جلے گی! اقوام متحدہ کا شدید ترین انتباہ

by ویب ڈیسک
اپریل 17, 2026
iran
Share on FacebookShare on Twitter

اقوام متحدہ نے ایک بار پھر عالمی سطح پر خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ اگر آبنائے ہرمز کی بندش جاری رہی تو دنیا ایک بڑے غذائی بحران کی زد میں آ سکتی ہے جس کے تباہ کن اثرات لاکھوں لوگوں کی زندگیوں پر پڑیں گے۔ فوڈ اینڈ ایگریکلچرل آرگنائزیشن (FAO) کے چیف اکانومسٹ میکسیمو ٹوریرو نے انتباہ کیا ہے کہ صورتحال تیزی سے سنگین ہوتی جا رہی ہے اور وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان، بھارت، بنگلا دیش، سری لنکا، سوڈان، کینیا، برازیل اور تھائی لینڈ سمیت متعدد ممالک میں نئی فصلوں کی کاشت کا موسم آ چکا ہے، مگر کھاد اور توانائی کی شدید قلت نے کسانوں کو شدید بحران میں ڈال دیا ہے۔  ٹوریرو نے بتایا کہ آبنائے ہرمز عالمی معیشت کی شہ رگ ہے۔ یہاں سے دنیا کا تقریباً 35 فیصد تیل، 20 فیصد قدرتی گیس اور 20 سے 30 فیصد کھاد گزرتی ہے۔ اگر یہ راستہ بند رہا تو ان اشیاء کی سپلائی رک جائے گی، جس سے کھاد نہ ملنے کی وجہ سے فصلوں کی کاشت اور پیداوار دونوں متاثر ہوں گی۔ نتیجہ؟ عالمی سطح پر خوراک کی شدید قلت اور قیمتوں میں جنونِ آسماں اضافہ۔  انہوں نے مزید واضح کیا کہ اگر آبنائے ہرمز چند دنوں میں کھل بھی جائے تو بھی تیل، گیس اور کھاد کی سپلائی کو نارمل ہونے میں کم از کم تین ماہ لگیں گے، جبکہ مکمل بحالی میں اس سے بھی زیادہ وقت درکار ہو گا۔اقوام متحدہ نے عالمی برادری سے فوری مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس اہم گزرگاہ کو دوبارہ کھولنے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائے، ورنہ آنے والا غذائی بحران نہ صرف ترقی پذیر ممالک بلکہ پوری دنیا کے لیے تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔  یہ انتباہ صرف ایک خبر نہیں، بلکہ آنے والے وقت کا ایک خطرناک پیش خیمہ ہے جسے نظر انداز کرنے کی قیمت بہت بھاری ہو سکتی ہے۔

Previous Post

طلبہ کے لیے تاریخ ساز خوشخبری! گوگل پنجاب میں ایک لاکھ طلبہ کو مفت سرٹیفکیشن دے گا

Next Post

افغانستان میں طالبان کی سرپرستی میں چلنے والا دہشت کا کالا جال بے نقاب

Next Post
talibaan 2

افغانستان میں طالبان کی سرپرستی میں چلنے والا دہشت کا کالا جال بے نقاب

Discussion about this post

تار نامہ

مک

پی ایس ایل میں بنگلادیشی طوفان تھما، مستفیض اور ناہید رانا واپس بلا لیے گئے

پنجاب کے تھانے اب شمسی توانائی سے چلیں گے

نیپرا کی وضاحت،سولر لائسنسنگ پر افواہوں کا خاتمہ

توانائی بچت مہم کے لیے اسٹیٹ بینک کے اقدامات

پاکستان کی مالی خودداری کا اعلان: متحدہ عرب امارات کے تمام قرضے ادا

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان  میں کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک

خیبر کی سرزمین پر عزم کی فتح: 22 دہشت گرد خاک میں ملا دیے

ایران واپس آئے یا نہ آئے، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا

ٹرمپ کا ایک اور اہم اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist