تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

افغانستان میں طالبان کی سرپرستی میں چلنے والا دہشت کا کالا جال بے نقاب

by ویب ڈیسک
اپریل 17, 2026
talibaan 2
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک خطرناک خارجی دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے جس نے افغانستان میں چھپے ہوئے دہشت کے بین الاقوامی نیٹ ورک کا پردہ فاش کر دیا۔مولوی حیدر کے نام سے مشہور عامر سہیل نے تفتیش کے دوران حیران کن انکشافات کیے۔ اس نے بتایا کہ گمراہ کن پروپیگنڈے کی لہر میں بہہ کر وہ فتنۃ الخوارج میں شامل ہوا، جہاں پاکستان کے خلاف نفرت کا زہر گھولا جا رہا تھا۔ اس دہشت گرد نے اعتراف کیا کہ افغان صوبہ پکتیکا میں قائم فتنۃ الخوارج کے مرکزی کیمپ میں اسے دہشت گردی کی مکمل تربیت دی گئی، جہاں افغان طالبان کی مکمل اور کھلی پشت پناہی موجود تھی۔ عامر سہیل کا کہنا تھا کہ افغانستان میں داعش اور القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیمیں ہمارے قریبی اتحادی تھیں۔ سب سے حیران کن بات یہ کہ ہمیں افغانستان کی حکومت اور را سمیت غیر ملکی ایجنسیوں کی جانب سے بڑی مالی معاونت بھی فراہم کی جاتی تھی۔ اس کے گروپ میں بیس سے زائد دہشت گرد شامل تھے جن میں افغان شہری بھی تھے۔ یہ گروپ بنوں، لکی مروت اور میانوالی میں سیکیورٹی فورسز پر خونریز حملوں میں براہ راست ملوث رہا۔ اس نے صاف الفاظ میں کہا کہ فتنۃ الخوارج کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، نہ ہی یہ جہاد ہے۔ یہ صرف پیسے کے لالچ میں پاکستان کے خلاف دہشت پھیلانے والا گروہ ہے۔

talibaan

پشاور میں علاج کرانے آتے ہوئے اسے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کر لیا۔  اس گرفتاری اور ان انکشافات نے عالمی سطح پر بھی پاکستان کے دیرینہ موقف کو نئی طاقت بخشی ہے کہ طالبان کی حکمرانی میں افغانستان دہشت گردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے۔ افغان طالبان، فتنۃ الخوارج اور بھارتی پراکسیوں کا یہ گٹھ جوڑ اب دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔ یہ نہ صرف پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی بہترین انٹیلی جنس کارروائی ہے بلکہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ایک اہم سنگ میل بھی ثابت ہو رہی ہے۔

Previous Post

آبنائے ہرمز بند تو دنیا بھوک کی آگ میں جلے گی! اقوام متحدہ کا شدید ترین انتباہ

Next Post

امریکہ کا ایران کو سخت انتباہ! بندرگاہوں پر ناکہ بندی جاری رہے گی

Next Post
us defense secretary pete hegseth

امریکہ کا ایران کو سخت انتباہ! بندرگاہوں پر ناکہ بندی جاری رہے گی

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist