تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

افغانستان میں دہشت گردوں کے 60 سے زائد کیمپ فعال

by ویب ڈیسک
ستمبر 18, 2025
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی گونج، اسرائیلی جارحیت عالمی امن کے لیے خطرہ قرار
Share on FacebookShare on Twitter

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمدکا کہنا ہے کہ  کہ افغانستان کی سرزمین پر اب بھی دہشت گرد گروہوں کے 60 سے زائد کیمپ فعال ہیں، جو براہِ راست پاکستان کی قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ سفیر عاصم افتخار نے واضح کیا کہ طالبان حکام کو انسدادِ دہشت گردی سے متعلق اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں ہر صورت پوری کرنی ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد تنظیمیں، جن میں داعش-خراسان، القاعدہ، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، ای ٹی آئی ایم، کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور کالعدم مجید بریگیڈ شامل ہیں، افغان پناہ گاہوں سے سرگرم ہیں اور یہ کیمپس سرحد پار دراندازی اور حملوں کے اڈے بنے ہوئے ہیں۔

The Taliban authorities must also fulfill their international obligations on counter terrorism. Terrorism emanating from Afghanistan remains the gravest threat to Pakistan’s national security. Terrorist entities including ISIL-K, Al-Qaeda, TTP, ETIM, BLA and the Majeed Brigade… pic.twitter.com/bUeZBwxoXl

— Permanent Mission of Pakistan to the UN (@PakistanUN_NY) September 17, 2025

پاکستانی مندوب نے مزید بتایا کہ اسلام آباد کے پاس ایسے مستند شواہد موجود ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ گروہ ایک دوسرے کے ساتھ گہرے روابط رکھتے ہیں۔ ان روابط میں مشترکہ تربیت، غیر قانونی اسلحہ کی اسمگلنگ، دہشت گردوں کو پناہ دینا اور مربوط حملوں کی منصوبہ بندی شامل ہے، جن کا مقصد پاکستان کے شہریوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں، بنیادی ڈھانچے اور ترقیاتی منصوبوں کو نشانہ بنانا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ افغانستان سے جنم لینے والی دہشت گردی پاکستان کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ پاکستان اور چین نے مشترکہ طور پر اقوامِ متحدہ میں بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر عالمی پابندیاں عائد کرنے کی درخواست بھی جمع کرائی ہے۔ سفیر عاصم افتخار نے زور دیا کہ طالبان حکومت کو دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کرنی ہوں گی، جبکہ عالمی برادری پر بھی لازم ہے کہ وہ افغانستان کو پرامن اور مستحکم ملک بنانے کے لیے عملی کردار ادا کرے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اس سے قبل یہ کہہ چکے ہیں کہ کابل کو صاف طور پر بتا دیا گیا ہے:

“افغان سرزمین یا تو دہشت گردوں کے لیے ہوگی یا پاکستان کے ساتھ تعلقات کے لیے، دونوں ممکن نہیں۔”

Previous Post

پاکستان–سعودی عرب دفاعی معاہدہ، دونوں وزرائے دفاع کے تاریخی پیغامات

Next Post

پی ٹی آئی کے 14 رہنماؤں کے اشتہاری نوٹس جاری

Next Post
درخت لگانے اور 5 وقت نماز پڑھنے کا حکم

پی ٹی آئی کے 14 رہنماؤں کے اشتہاری نوٹس جاری

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist