تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

یو اے ای میں ورک پرمٹ حاصل کرنے کا نیا آسان طریقہ

by ویب ڈیسک
اپریل 18, 2025
کسی پاکستانی شہری پر ویزے کی پابندی نہیں ، یو اے ای
Share on FacebookShare on Twitter

متحدہ عرب امارات کی وزارت انسانی وسائل و امارات کاری نے غیر ملکی ہنرمند اور غیرہنرمند افراد کے لیے ورک پرمٹ حاصل کرنے کے عمل کو مزید آسان بنادیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ طریقہ کار صرف آجر ہی شروع کر سکتا ہے۔ ورک پرمٹ کے حصول کے لیے چار مراحل پر عمل کرنا ہوگا۔ آجر کو یو اے ای پاس یا پھر ڈیجیٹل آئی ڈی کے ذریعے لاگ ان کرنا ہوگا۔ درخواست وزارت کی آن لائن سروس کے تحت جمع کرانی ہوگی۔ مطلوبہ دستاویزات مکمل ہونے پر درخواست الیکٹرانک طور پر منظور کی جائے گی، خامی یا غلطی ہونے کی صورت میں دوبارہ جمع کرانے کا کہا جائے گا۔ منظوری کے بعد حکومتی فیس اور انشورنس یا بینک گارنٹی جمع کرانا ہوگی، اور ملازمت کی آفر لیٹر منسلک کرنا ضروری ہوگا۔  وزارت ہنر مند ملازمتوں کے لیے تعلیمی اسناد کی تصدیق وزارت تعلیم سے کرائے گی اور یہ عمل 2 ہفتے میں مکمل ہوگا۔  مطلوبہ دستاویزات میں پاسپورٹ کاپی، رنگین تصویر اور تصدیق شدہ تعلیمی سند شامل ہیں۔ اگر کسی کی تنخواہ 4,000 درہم سے کم ہو تو وہ ہنر مندکے درجے  میں شمار نہیں ہوگا، چاہے اس کے پاس سند ہو۔ مخصوص پیشوں جیسے ڈاکٹر، استاد، کوچ، اور وکیل کے لیے پیشہ ورانہ لائسنس درکار ہوگا، جو متعلقہ اماراتی ادارے جاری کریں گے۔

پاکستان، افغانستان، عراق اور ایران سے درخواست دہندگان کو اپنا قومی شناختی کارڈ دونوں طرف کی واضح تصاویر کے ساتھ جمع کرانا ہوگا۔ ادارے کے پاس درست تجارتی لائسنس، کوئی خلاف ورزی نہ ہو، الیکٹرانک کوٹہ دستیاب ہو اور دستخط کا قانونی اختیار ہونا ضروری ہے۔ کارکن کی عمر کم از کم 18 سال ہو اور اس کے پاس پہلے سے فعال ورک پرمٹ نہ ہو۔ ورک پرمٹ جاری ہونے کے 6  ماہ کے دوران  تبدیلی کی اجازت ہے بشرطیکہ قومیت تبدیل ہو مگر ملازمت کا عنوان اور جنس وہی رہے۔ اسی طرح  پرانا انٹری پرمٹ وفاقی ادارے کے ذریعے منسوخ کرانا ہوگا۔

Previous Post

دہشت گردوں کو عبرتناک شکست دیں گے

Next Post

لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے

Next Post
کراچی میں وکیل کا قتل اور ’جسٹس فار عرفان مہر‘ کا ہیش ٹیگ

لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist