تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

دبئی اور ابوظبی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش

by ویب ڈیسک
دسمبر 19, 2025
uae rain
Share on FacebookShare on Twitter

متحدہ عرب امارات میں موسم نے اچانک رخ بدل لیا، جہاں دبئی اور ابوظبی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز اور موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش کے باعث روزمرہ معمولات متاثر ہوئے اور شہری زندگی پر اس کے واضح اثرات دیکھنے میں آئے۔ دبئی میں صورتحال کے پیشِ نظر سرکاری طور پر ورک فرام ہوم کی پالیسی نافذ کر دی گئی، جبکہ نجی شعبے کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ ملازمین کو ریموٹ ورک کی سہولت فراہم کی جائے۔ حکام کے مطابق صرف ناگزیر نوعیت کا عملہ ہی دفاتر میں حاضری دے گا۔ خراب موسم کے باعث دبئی کی معروف تفریحی مقامات گلوبل ولیج اور عین دبئی کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے، جبکہ اسکائی ڈائیو دبئی کی تمام سرگرمیاں بھی معطل کر دی گئی ہیں۔ یہ فیصلے شہریوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے گئے ہیں۔

uae rain 2

دبئی پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب سمندری طوفان کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شہری تعاون کریں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچا جا سکے۔ ادھر خراب موسمی حالات نے فضائی سفر کو بھی متاثر کیا ہے۔ دبئی ایئرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی پرواز سے کم از کم چار گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچیں تاکہ ممکنہ تاخیر یا دیگر مسائل سے بچا جا سکے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق موسم کی خرابی کے باعث اب تک سات پروازیں منسوخ جبکہ پندرہ پروازیں تاخیر کا شکار ہو چکی ہیں، جس سے  مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تاہم محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج رات سے موسم میں بتدریج بہتری آنے کا امکان ہے، جس کے بعد حالات معمول پر آنا شروع ہو جائیں گے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تازہ موسمی اپ ڈیٹس پر نظر رکھیں اور حکومتی ہدایات پر عمل جاری رکھیں۔

Previous Post

ٹرمپ کے 901 ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ پر خاموشی سے دستخط

Next Post

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بھارت کی ہٹ دھرمی اور جھوٹ بے نقاب

Next Post
ruffle plane india

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بھارت کی ہٹ دھرمی اور جھوٹ بے نقاب

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist