تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ایران میں فوجی کارروائی سمیت مختلف آپشن پر غور کر رہے ہیں

by ویب ڈیسک
جنوری 12, 2026
trump
Share on FacebookShare on Twitter

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں تیزی سے بدلتی صورتحال پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن لمحہ بہ لمحہ پیش رفت پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق مظاہروں کے دوران شہریوں کی ہلاکتیں کسی صورت قابلِ قبول نہیں اور امریکی قیادت تمام ممکنہ مضبوط آپشنز پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے ایٹمی پروگرام پر بات چیت کے لیے رابطے کا پیغام بھی موصول ہوا ہے، جسے اہم سفارتی اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کو خدشہ ہے کہ ایران کسی بھی لمحے سخت ردعمل دے سکتا ہے، جس کے باعث فیصلے انتہائی احتیاط سے کیے جا رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ بریفنگ میں کسی حتمی لائحہ عمل پر اتفاق نہ ہو سکا، تاہم صدر ٹرمپ منگل کے روز اپنے مشیروں سے ایک اور اہم ملاقات کریں گے۔
اسی دوران امریکی صدر نے ایران میں انٹرنیٹ سروس کی بحالی کے لیے ایلون مسک سے رابطہ کرنے کے امکان کا بھی عندیہ دیا ہے۔ ادھر ایران میں مظاہروں کے دوران سیکیورٹی فورسز کی ہلاکت پر حکومت نے تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔ جنازوں میں ہزاروں افراد کی شرکت نے صورتحال کی سنگینی کو مزید نمایاں کر دیا، جب کہ فضا سوگ اور غصے سے بوجھل دکھائی دی۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے احتجاجی لہر کو امریکا اور اسرائیل کی سازش قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ بیرونِ ملک سے دہشت گرد عناصر کو ایران بھیجا گیا۔

aptopix iran protest

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مساجد کو نذرِ آتش کیا گیا اور دانستہ طور پر امن و امان کو تہہ و بالا کرنے کی کوشش کی گئی، جس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا اعلان بھی کیا گیا۔ ایران میں حکومت مخالف مظاہرے شدت اختیار کر چکے ہیں اور صورتحال قابو سے باہر ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 538 تک پہنچ چکی ہے، جب کہ دس ہزار سے زائد مظاہرین کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ مظاہرین کے حملوں کے نتیجے میں 114 سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔ صوبہ خراسان میں کارروائی کے دوران اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے تعلق رکھنے والے دو مبینہ جاسوس گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق زیرِ حراست ملزمان کے قبضے سے جاسوسی کے آلات اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے، جسے ایک بڑی سیکیورٹی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

Previous Post

پاکستان نیوی کا زمین سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

Next Post

قطر : بھارتی سابق افسر کرپشن پر گرفتار

Next Post
corruption

قطر : بھارتی سابق افسر کرپشن پر گرفتار

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist