تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

امریکی و روسی صدور کی ملاقات، یوکرین جنگ بندی پر اتفاق نہ ہوسکا

by ویب ڈیسک
اگست 16, 2025
امریکی و روسی صدور کی ملاقات، یوکرین جنگ بندی پر اتفاق نہ ہوسکا
Share on FacebookShare on Twitter

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان الاسکا میں ہونے والی چار گھنٹے طویل ملاقات کے باوجود یوکرین میں جنگ بندی کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔

چار گھنٹے کی بیٹھک بے نتیجہ

اہم ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف بھی شریک تھے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان تقریباً چار گھنٹے تک مذاکرات جاری رہے تاہم یوکرین تنازع کے حل پر حتمی اتفاق رائے نہ ہو سکا۔

"ہم ڈیل کے قریب ہیں” . صدر ٹرمپ

مشترکہ پریس کانفرنس میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ مذاکرات میں اچھی پیش رفت ہوئی ہے اور زیادہ تر نکات پر اتفاق ہوچکا ہے، تاہم سب سے اہم نکتہ ابھی باقی ہے۔ ان کا کہنا تھا:

"ہم ڈیل کے بہت قریب ہیں، یوکرین کے صدر زیلنسکی کو مشورہ ہے کہ وہ ڈیل قبول کرلیں۔”
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ اس حوالے سے یوکرین کے صدر اور یورپی اتحادیوں سے مشاورت کریں گے۔

"ہمارے خدشات تسلیم کیے جائیں” ، صدر پیوٹن

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ ماسکو یوکرین تنازع کے خاتمے کے لیے مخلص ہے، لیکن ان کے جائز خدشات کو مدنظر رکھا جانا ضروری ہے۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کو دورہ ماسکو کی دعوت بھی دی، جسے صدر ٹرمپ نے "دلچسپ” قرار دیا۔

Previous Post

پہلی بار فلسطین کی نمائندگی، نادین ایوب مس یونیورس کے اسٹیج پر

Next Post

آئی ایس پی آر انٹرنشپ پروگرام میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبا سے خصوصی نشست

Next Post
آئی ایس پی آر انٹرنشپ پروگرام میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبا سے خصوصی نشست

آئی ایس پی آر انٹرنشپ پروگرام میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبا سے خصوصی نشست

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist