تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ٹرمپ نے نوبل انعام کیلئے ناروے کے وزیر خزانہ کو فون کیا، اخبار کا دعویٰ

by ویب ڈیسک
اگست 15, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ: "غزہ میں جنگ بندی آئندہ ہفتے ممکن”
Share on FacebookShare on Twitter

ناروے کے بزنس ڈیلی ’ڈاگنس نیرنگس لیو‘ نے ایک چونکا دینے والا انکشاف کیا ہےکہ  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ ناروے کے وزیر خزانہ جینز اسٹولٹن برگ کو ایک فون کال میں نہ صرف تجارتی محصولات پر بات کی بلکہ صاف الفاظ میں یہ خواہش بھی ظاہر کی کہ وہ نوبل امن انعام حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یہ گفتگو اس وقت ہوئی جب اسٹولٹن برگ اوسلو کی ایک سڑک پر چل رہے تھے کہ اچانک وائٹ ہاؤس سے فون آیا۔ دوسری طرف خود ٹرمپ موجود تھے، موضوع تھا محصولات… اور نوبل انعام بھی۔ ٹرمپ کا ماننا ہے کہ وہ اس اعزاز کے مستحق ہیں، بالکل اسی طرح جیسے وائٹ ہاؤس کے ماضی کے چار صدور اسے حاصل کر چکے ہیں۔ پاکستان، کمبوڈیا اور اسرائیل سمیت کئی ممالک نے امن معاہدے یا جنگ بندی میں کردار کے باعث ٹرمپ کو نامزد بھی کر رکھا ہے۔ وزیر خزانہ اسٹولٹن برگ کے مطابق کال کا بنیادی مقصد اقتصادی تعاون اور محصولات پر بات تھی، جو ٹرمپ کی ناروے کے وزیراعظم جوناس اسٹورے سے ملاقات سے قبل ہوئی۔

اس دوران امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور تجارتی نمائندہ جیمیسن گریر بھی شامل تھے۔ نہ وائٹ ہاؤس اور نہ ہی ناروے کی نوبل کمیٹی نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ کیا۔ یاد رہے کہ ہر سال نوبل انعام یافتگان کا انتخاب ناروے کی پانچ رکنی کمیٹی کرتی ہے، جسے ناروے کی پارلیمنٹ الفریڈ نوبل کی وصیت کے مطابق مقرر کرتی ہے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ٹرمپ نے اسٹولٹن برگ کے ساتھ گفتگو میں نوبل انعام کا تذکرہ کیا ہو۔ اسٹولٹن برگ اس سے قبل نیٹو کے سیکریٹری جنرل بھی رہ چکے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی گفتگو کے کچھ دن بعد، 31 جولائی کو امریکا نے ناروے سے درآمدات پر 15 فیصد محصول عائد کرنے کا اعلان کر دیا ،  بالکل وہی شرح جو یورپی یونین پر لاگو ہے۔ اسٹولٹن برگ کے بقول، اس معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان بات چیت اب بھی جاری ہے۔

Previous Post

خیبر پختونخوا کا غم میں ڈوبا آسمان ، بادل پھٹنے، سیلابی ریلوں اور زمین کھسکنے کے ہولناک مناظر

Next Post

ہانیہ عامر ، دنیا کی 6ویں خوبصورت ترین اداکارہ کا عالمی اعزاز پاکستان کے نام

Next Post
بھارتی پنجابی فلم ’سردار جی 3‘ کا ٹریلر ریلیز، ہانیہ عامر کی موجودگی

ہانیہ عامر ، دنیا کی 6ویں خوبصورت ترین اداکارہ کا عالمی اعزاز پاکستان کے نام

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist