تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

توشہ خانہ ریفرنس پر فیصلہ محفوظ

by ویب ڈیسک
دسمبر 12, 2022
اب توشہ خانے کے تحائف عوام بھی دیکھ سکیں گے
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں الیکشن کمیشن کی عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کی درخواست پر سماعت ایڈیشنسل سیشن جج ظفراقبال نے کی۔ وکیل الیکشن کمیشن سعد حسن نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ توشہ خانہ کی رقم سے سڑک بنائی۔2018 کے ایک قانون کے مطابق 20 فی صد توشہ خانہ میں دے کر تحفہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ اس 20 فی صدمیں اضافہ تحریک انصاف کی حکومت نے کیا اور پھر 50 فی صد کا تناسب کردیا گیا۔ قیمت ساڑھے 8 کروڑ روپے کی لگائی لیکن عمران خان یہ بتانے سے قاصر رہے کہ گھڑی آخر کتنے میں فروخت کی گئی۔ وکیل کے مطابق یہ ریفرنس گھڑی پر نہیں بلکہ سابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے جمع کرائے گئے اثاثوں کے گوشواروں کے متعلق ہے۔

ریکارڈ پر ہے کہ عمران خان اور سابق خاتون اول نے توشہ خانہ سے 58 تحفے حاصل کیے۔3 برس  میں حاصل کیے  گئے 58 اشیا کی مالیت 142 ملین روپے ہے،2018/19 میں عمران خان نے توشہ خانہ سے تقریباً 107 ملین روپے کے تحائف حاصل کیے۔ تمام اشیا کی رقم بینک کے ایک ہی کھاتے سے جمع کرائی گئی۔ اب عمران خان کے تحائف یا اراضی ان کے اثاثوں میں ہی شمار کی جائے گی۔ بدقسمتی سے عمران خان نے تمام تر اثاثے الیکشن کمیشن کے سامنے ظاہر نہیں کیے۔ وکیل الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ یا کسی بھی طرح کے اور انتخابات میں حصہ لینے والا اثاثے ظاہر نہیں کرے تو اسے جرم قرار دیا جاتا ہے۔ سابق وزیراعظم نے دگنے دام کے تحائف توشہ خانہ سے حاصل کیے جن کا وہ اقرار بھی کرچکے ہیں۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

بشکریہ خلیج ٹائمز
Tags: عمران خان
Previous Post

سندھ پولیس اعظم سواتی کو گرفتار نہیں کرے گی

Next Post

عمران خان نے فراڈ کیا ہے

Next Post
عمران خان نے فراڈ کیا ہے

عمران خان نے فراڈ کیا ہے

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist