تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

گھریلو گیس کنکشنز پر سے پابندی ختم، ایل این جی کنکشنز کی منظوری

by ویب ڈیسک
اکتوبر 8, 2025
گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں اضافے کی منظوری
Share on FacebookShare on Twitter

عوام کے لیے ایک بڑی خوشخبری!
وزیراعظم کی ہدایت پر سوئی ناردرن گیس کمپنی (SNGPL) نے گھریلو گیس کنکشنز پر سے عرصہ دراز سے عائد پابندی ختم کر دی ہے، جب کہ ایل این جی کنکشنز کی باقاعدہ منظوری بھی دے دی گئی ہے۔اسلام آباد ریجنل آفس میں پریس کانفرنس کے دوران منیجنگ ڈائریکٹر ایس این جی پی ایل عامر طفیل نے بتایا کہ اس سال تین لاکھ نئے کنکشنز کا ہدف حاصل کیا جائے گا، اور اگلے سال سے ہر سال چھ لاکھ نئے گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی۔ عامر طفیل کا کہنا تھا کہ ہیڈ آفس اور ریجنل سطح پر مانیٹرنگ یونٹس قائم کر دیے گئے ہیں تاکہ درخواستوں اور فراہمی کے عمل پر سخت نگرانی رکھی جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ دو لاکھ پینتالیس ہزار افراد کے ڈیمانڈ نوٹس پہلے ہی جمع ہو چکے ہیں، جنہیں اب باضابطہ خطوط جاری کر دیے گئے ہیں۔ایم ڈی کے مطابق، اب صارفین کو ایل پی جی سلنڈر خریدنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، کیونکہ گیس براہِ راست گھروں تک پہنچائی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ "عوام کسی دلال یا ایجنٹ کے جھانسے میں نہ آئیں، بلکہ براہ راست آن لائن یا دفاتر میں آکر درخواست جمع کروائیں۔” انہوں نے مزید بتایا کہ ایل این جی، ایل پی جی کے مقابلے میں 30 فیصد سستی ہے، تاہم اس کی موجودہ قیمت بتیس سو روپے فی ایم ایم بی ٹو یو مقرر کی گئی ہے۔ عامر طفیل نے واضح کیا کہ حکومت کا مقصد عوام کو محفوظ، شفاف اور براہ راست توانائی کی فراہمی فراہم کرنا ہے، تاکہ لوگ مہنگے سلنڈرز کے بوجھ سے نجات پا سکیں اور گیس کی سہولت آسانی سے گھروں تک پہنچے۔

Previous Post

اورکزئی: فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی اسپانسرڈ 19 خوارج ہلاک، لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہید

Next Post

مقتول صحافی طفیل رند کی بھتیجی واقعے کے خوف سے دم توڑ گئی

Next Post
مقتول صحافی طفیل رند  کی  بھتیجی واقعے کے خوف سے دم توڑ گئی

مقتول صحافی طفیل رند کی بھتیجی واقعے کے خوف سے دم توڑ گئی

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist