تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

اورکزئی: فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی اسپانسرڈ 19 خوارج ہلاک، لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہید

by ویب ڈیسک
اکتوبر 8, 2025
ضلع شیرانی میں آپریشن، بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الخوارج کے7 دہشتگرد ہلاک
Share on FacebookShare on Twitter

خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے گئے۔ بھارتی پراکسی "فتنۃ الخوارج” کے خلاف ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں پاک فوج کے شیروں نے دشمن کو وہ جواب دیا جسے ۔تاریخ سنہری حروف میں یاد رکھے گی۔ اس شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاکستان کے 11 بہادر سپوتوں نے وطن کی مٹی پر اپنے خون سے وفا کی مہر ثبت کر دی ۔  ان میں لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف اور میجر طیب راحت جیسے دلیر افسر بھی شامل ہیں، جنہوں نے قیادت کرتے ہوئے دشمن کے سامنے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور جامِ شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق، کارروائی 7 اور 8 اکتوبر کی درمیانی شب انجام دی گئی،جس کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے 19 دہشت گرد واصلِ جہنم کر دیے گئے۔ یہ آپریشن اس بات کا ثبوت ہے کہ پاک فوج اپنے انٹیلی جنس نیٹ ورک اور آپریشنل مہارت سے دشمن کی ہر چال ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ وطن پر قربان ہونے والے 11 جانباز صرف سپاہی نہیں، عزم و غیرت کی وہ زندہ مثالیں ہیں جنہوں نے اپنی جان دے کر وطن کو امن دیا۔

شہداء کی فہرست:

  • لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف (39 سال، ضلع راولپنڈی)

  • میجر طیب راحت (33 سال، ضلع راولپنڈی)

  • نائیک صوبیدار اعظم گل (38 سال، ضلع خیبر)

  • نائیک عادل حسین (35 سال، ضلع کرم)

  • نائیک گل عامر (34 سال، ضلع ٹانک)

  • لانس نائیک شیر خان (31 سال، ضلع مردان)

  • لانس نائیک تالش فراز (32 سال، ضلع مانسہرہ)

  • لانس نائیک ارشد حسین (32 سال، ضلع کرم)

  • سپاہی طفیل خان (28 سال، ضلع مالاکنڈ)

  • سپاہی عاقب علی (23 سال، ضلع صوابی)

  • سپاہی محمد زاہد (24 سال، ضلع ٹانک)

ان شہداء نے اپنی جانیں قربان کر کے دشمن کو یہ پیغام دیا کہ "یہ وطن ہم نے ایمان اور غیرت کے نام پر حاصل کیا تھا، اور اس کے دفاع کے لیے آخری سانس تک لڑیں گے۔”آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیننگ آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی بچے کھچے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد کو انجامِ عبرت تک پہنچایا جا سکے۔ فوجی ترجمان نے واضح کیا کہ

"پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں اس عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔”

Previous Post

امریکی جامعات کے ویزوں میں کمی کا سب سے بڑا نشانہ بھارتی طلبہ

Next Post

گھریلو گیس کنکشنز پر سے پابندی ختم، ایل این جی کنکشنز کی منظوری

Next Post
گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں اضافے کی منظوری

گھریلو گیس کنکشنز پر سے پابندی ختم، ایل این جی کنکشنز کی منظوری

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist