تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

‘اسکوئڈ گیم’ کا آخری کھیل شروع — خونی کھیل کے سائے میں واپسی

by ویب ڈیسک
جون 4, 2025
ورکرز کا ’اسکویڈ گیمز‘ کے باڈی گارڈز کا روپ دھار کر احتجاج
Share on FacebookShare on Twitter

نیٹ فلکس کی عالمی شہرت یافتہ سیریز ’اسکوئڈ گیم‘ کے تیسرے اور آخری سیزن کا دل دہلا دینے والا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، جس نے مداحوں کے دلوں کی دھڑکنیں تیز کر دی ہیں۔ سنسنی، سازش اور قربانیوں کی اس داستاں کا اختتام اب قریب ہے۔ نئی قسطوں کا آغاز وہیں سے ہو گا جہاں سیزن 2 ختم ہوا تھا۔ مرکزی کردار گی ہُن (اداکار لی جنگ جے) اب بھی اس خفیہ اور قاتل کھیل کے پیچھے چھپی طاقتوں کے خلاف تنہا نبرد آزما ہے۔ مگر اب وہ سب کچھ تقریباً گنوا چکا ہے, رشتے، سکون، اور شاید خود پر اعتماد بھی۔ ہدایتکار ہوانگ ڈونگ ہیوک نے اس بار ایک ایسا گی ہُن دکھایا ہے جو پچھتاوے، تنہائی اور جذبات کے بوجھ تلے دبا ہے، لیکن پھر بھی امید اور انسانیت کے علم کو تھامے آگے بڑھنے کی کوشش کرتا ہے۔ ٹریلر میں خوفناک "ریڈ لائٹ، گرین لائٹ” گیم کی قاتل گڑیا ینگ ہی ایک بار پھر دہشت کی علامت بن کر لوٹ آئی ہے۔ اس بار کھیل کے اصول مزید بھیانک اور نتائج اور بھی خطرناک ہوں گے۔ گلابی ماسک پہنے گارڈز بدستور بے رحم ہیں، اور فرنٹ مین دوبارہ اپنی خوفناک موجودگی کے ساتھ سامنے آیا ہے۔ ایک منظر میں وہ گی ہُن سے پوچھتا ہے:
"کیا تمہیں اب بھی انسانوں پر یقین ہے؟” اداکار لی بیونگ ہن نے مداحوں کو یقین دلایا ہے کہ اس سیزن میں سنسنی، ڈرامہ اور جذبات کا وہ طوفان ہو گا جو مداحوں کو آخری لمحے تک جکڑے رکھے گا۔ واضح رہے کہ ‘اسکوئڈ گیم’ کا فائنل سیزن 27 جون کو نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جا رہا ہے۔

Previous Post

فلم "رشتہ” کا پرومو و فنڈریزنگ ایونٹ

Next Post

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے تاریخ رقم کر دی

Next Post
آئی ایم ایف ڈیل کے بعد کاروبار میں تیزی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے تاریخ رقم کر دی

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist