سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس منفرد اشتہار کو ریا نامی خاتون کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ بھارت کے مقامی اخبار میں شائع ہونے والے اس اشتہار کے مطابق ریا کو ایسے ساتھی کی تلاش ہے جو ان کے ساتھ ریلز بھی بناسکے۔ ریا کا کہنا ہے کہ ایسا دلہا ڈھونڈ رہی ہیں جو کیمرے کے سامنے آنے پر شرم محسوس نہ کرے بلکہ وہ اُن کے ساتھ پیارے بھری ریلیز بنانے میں مدد کرے۔ ریا کی خواہش ہے کہ ان کا مستقبل کا دلہا موئی موئی جیسے ٹرینڈنگ میوزک پر ریلیز بنانے میں مدد کرے اور جوائنٹ فیملی سے تعلق نہ رکھتا ہو۔
شادی کی خواہش مند خاتون کا کہنا ہے کہ رشتے کے لیے رابطہ کرنے سے پہلے ایمیزون منی ٹی وی پر ویب سیریز ’ہاف لوو ہاف اریجنڈ‘ دیکھیں تاکہ پتا چل سکے کہ انہیں کس قسم کے لڑکے نہیں پسند۔ یہی نہیں اس اشتہار میں مزید لکھا ہے کہ لڑکے کو ویڈیو ایڈیٹنگ سوفٹ ویئرز جیسے پریمیئر پرو وغیرہ استعمال کرنے آتے ہوں تاکہ وہ رِیلز اور ویلوگز ایڈٹ کر سکیں۔ اس اشتہار پر دیگر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔
probably the WILDEST matrimonial ad ever 💀😂 pic.twitter.com/kIMWGhJlW0
— Aayushi Gupta (@Aaayushiiiiiii) October 27, 2023
Discussion about this post