تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

مذاکرات پر عدالت مجبور نہیں کرسکتی

by ویب ڈیسک
اپریل 27, 2023
جسٹس فائز عیسیٰ  کے صدارتی ریفرنس کے بینچ پر تحفظات
Share on FacebookShare on Twitter

عدالت عظمیٰ میں قومی اورصوبائی اسمبلیوں میں ایک ساتھ انتخابات کی درخواست اور الیکشن فنڈز جاری کرنے کے حکم سے متعلق سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا کہ  مذاکرات کرنے پر عدالت مجبور نہیں کر سکتی۔ سماعت کے دوران اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کا کہنا تھا کہ  19 اپریل کو حکومت اور اپوزیشن میں پہلا رابطہ ہوا جس میں 26 اپریل کو ملاقات پر اتفاق ہوا تھا۔  25 اپریل کو ایاز صادق، سعد رفیق کی اسد قیصر سے ملاقات ہوئی، اسد قیصر کا کہنا تھا کہ  وہ مذاکرات کے لیے بااختیار نہیں ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے ایوانِ بالا میں حکومت اور اپوزیشن کوخطوط لکھے ہیں اور دونوں سے 4 چار نام مانگے ہیں۔ چیف جسٹس نے دریافت کیا کہ اسد قیصر کے بعد کیا کوشش کی گئی کہ کون مذاکرات کے لیے با اختیار ہے؟ اٹارنی جنرل کا اس موقع پر کہنا تھا کہ منگل کو میڈیا سے علم  ہوا کہ شاہ محمود قریشی مذاکرات کے لیے با اختیار ہیں۔ اس موقع پر فاروق نائیک نے عدالت کو بتایا کہ  چیئرمین سینیٹ سہولت کاری کریں گے جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ  چیئرمین سینیٹ حکومت کے نمائندے ہیں نہ اپوزیشن کے، حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو خود اقدام اٹھاتی، مذاکرات کرنے پر عدالت مجبور نہیں کر سکتی، عدالت صرف آئین پر عمل چاہتی ہے تاکہ تنازع کا حل نکلے، عدالت کو کوئی وضاحت نہیں چاہیے صرف حل بتائیں۔

بشکریہ ایس سی ویب سائٹ

فاروق ایچ نائیک کے مطابق تمام حکومتی اتحادی جماعتیں پی ٹی آئی سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، سینیٹ واحد ادارہ ہے جہاں تمام جماعتوں کی نمائندگی ہے، چیئرمین سینیٹ کا کردار صرف سہولت فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے عدالت کو بتایا کہ حکومت کے اصرار پر عدالت نے سیاسی اتفاقِ رائے کے لیے موقع دیا تھا، تمام جماعتوں کی سیاسی قیادت عدالت میں پیش ہوئی تھیں، پی ڈی ایم میں آج بھی مذاکرات پر اتفاقِ رائے نہیں ہے، عدالتی   حکم کو پی ٹی آئی نے سنجیدگی سے لیا، سپریم کورٹ کا 14 مئی کا فیصلہ حتمی ہے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

Previous Post

کراچی ایکسپریس ٹرین میں آتشزدگی 7 افراد جاں بحق

Next Post

سپریم کورٹ نے اپنی حد سے تجاوز کیا ہے

Next Post
سپریم کورٹ نے اپنی حد سے تجاوز کیا ہے

سپریم کورٹ نے اپنی حد سے تجاوز کیا ہے

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist