تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

نئے کرنسی نوٹس کی تیاری آخری مرحلے میں

by ویب ڈیسک
جنوری 27, 2026
state bank
Share on FacebookShare on Twitter

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی ملک میں دو سے تین مختلف مالیت کے نئے کرنسی نوٹس منظرِ عام پر آئیں گے۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ان نوٹس کی چھپائی کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے پیر کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ نئے ڈیزائن کے نوٹس کی تیاری آخری مراحل میں ہے اور جیسے ہی کابینہ سے منظوری ملے گی، چھپائی کا عمل فوری طور پر شروع کر دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے نوٹس بیک وقت مختلف مالیت میں جاری کیے جائیں گے، تاہم یہ فوری طور پر مارکیٹ میں نہیں آئیں گے بلکہ مرحلہ وار عوام تک پہنچیں گے۔ مرکزی بینک موجودہ نوٹس کو آہستہ آہستہ تبدیل کرنے کے لیے مناسب اسٹاک تیار کرنے کے بعد نئے نوٹس گردش میں لائے گا۔ جمیل احمد نے یہ بھی واضح کیا کہ اس وقت تک یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ سب سے پہلے کون سی مالیت کے نوٹس متعارف کرائے جائیں گے۔ موجودہ کرنسی میں 10، 20، 50، 75، 100، 500، 1000 اور 5000 روپے کے نوٹس شامل ہیں۔

گورنر کے مطابق نئے ڈیزائن کے نوٹس حکومت کو منظوری کے لیے بھیجے گئے اور بعد ازاں وفاقی کابینہ نے انہیں جائزہ لینے کے بعد منظوری دے دی۔ قبل ازیں وزیراعظم آفس کی جانب سے بتایا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں وفاقی کابینہ نے نئے کرنسی نوٹس کے ڈیزائن کی تجاویز پر غور کیا اور اس معاملے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ نوٹس کی ڈیزائننگ جدید تقاضوں اور بین الاقوامی معیار کے مطابق کی جا رہی ہے تاکہ یہ جدید مالی نظام کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہوں۔

Previous Post

افواجِ پاکستان کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنےکےلیے نغمہ

Next Post

قانون طاقت کے آگے جھکا تو دنیا عدم استحکام کی لپیٹ میں آجائے گی

Next Post
asim

قانون طاقت کے آگے جھکا تو دنیا عدم استحکام کی لپیٹ میں آجائے گی

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist